l Najam Sethi Special – 17 March 2010 | Pakistan Politics
{ 12 comments... read them below or add one }

  • Khalid Wasti said:

    نجم سیٹھی ہوش کرو
    =============
    مرد مومن مرد حق جنرل محمد ضیاءالحق شہید نے تو اس ملک سے گمراہی اور فسق و فجور کے خاتمے کے لیئے ، اس قوم کا قبلہ درست کرنے کے لیئے ، اس خطہءخداداد میں شریعت محمدی کے نفاذ کے لیئے اور خدا کی زمین پر خدا کا قانون نافذکرنے کے لیئے ، سچائی اور صدق و صفا کی تابناک مثالیں بنانے اور عدل و انصاف کے روشن مینار تعمیر کرنے کے لیئے اپنی جان تک نچھاور کردی اور آپ کہتے ہیں کہ اس نے امریکہ کے اشاروں پر اس ملک کی جڑیں ہلا کر رکھ دیں ؟ کچھ تو خوف خدا سے کام لیں – پاکستانی قوم کی آنے والی نسلیں بھی مرد مومن کے اس ملک وقوم پر کیئے گئے دو احسانات کا بدلہ قیامت تک نہیں چکا سکتیں -
    نمبر ایک :
    دین اسلام کے مستند علماء نے مل کر ، جن میں سر فہرست مولنا ابوالاعلی مودودی رحمتہ اللہ علیہ تھے ، جس شخص کو زندیق اور فاسق و فاجر قرار دے کر دائرہءاسلام سے خارج قرار دیا تھا لیکن وہ امریکہ ، اسرائیل اور ہندوستان کی سازشوں کے تحت کسی نہ کسی طرح مسلمانان پاکستان کے اوپر مسلط ہوگیا تھا ، اسے کیفر کردار تک پہنچا کر اس کے ان تمام منصوں کو خاک میں ملا دیا جو وہ اس ملک کے غریبوں ، مزدوروں ، مزارعوں ، ہاریوں ، طالبعلموں ، عالم اسلام اور تیسری دنیا کے محکوموں کے لیئے تیار کر رہا تھا – میری مراد ذوالفقار علی بھٹو ہے -
    نمبر دو:
    ====
    جیسا کہ سب مومنین جانتے ہیں ، اسلام میں جہاد فرض ہے – لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ زبانی زبانی اقرار کرنے کے علاوہ مسلم امہ نے اس کا عملی مظاہرہ کبھی نہیں کیا – اگر کہیں بر صغیر یا عرب دنیا میں مشرکین سے مقابلہ ہوا بھی تو ناکامی ہمارا مقدر بنی – یہ رب العزت کی طرف سے ہمارے اعمال کی سزا تھی – مرد مومن مرد آہن جنرل محمد ضیاء الحق نے اپنے وقت کی ایک سوپر پاور روس کو ریزہ ریزہ کرکے ٹکڑوں میں بکھیر دیا – آپ مرحوم و مغفور نے صرف افغانستان کے مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ پورے
    عالم اسلام سے مجاہدین کو فریضہءجہاد بجا لانے کے لیئے بھرتی کیا ، ان کے ٹریننگ کیمپ بنائے اور تیس لاکھ افغانوں کو سر زمین پاک کی میزبانی سے مستفیض کیا – مرحوم نے خود فرمایا تھا کہ افغانستان میں مسلمان جو جہاد کر رہے ہیں پچھلے چودہ سو سال میں اس کی مثال نہیں ملتی – بعض گمراہ لوگ کلاشنکوف، ہیروئن ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو اسی جہاد کا منطقی نتیجہ سمجھتے ہیں لیکن یہ سب امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان کے ایجینٹ ہیں اور خدا تعالی خود ان سے نپٹ لے گا -

  • Imtiaz said:

    @Khalid Wasti
    بعض گمراہ لوگ کلاشنکوف، ہیروئن ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو اسی جہاد کا منطقی نتیجہ سمجھتے ہیں
    Zia was a liar, a usurper and a fassadi and so are the people who blast our public places in Pakistan.

  • Masood Ahmad said:

    WoW … for the very first time i saw some media person admitting that they are afraid of MQM terror and that’s why they keep quiet against them !!!. That’s very honest of you Najam Sethi sb

  • norozkhan said:

    Very intelligent assesment by Mr. Sethi, he is blunt and he is fair. I know that present situation in Pakistan is grave, our politicians are not sincere to this country at all.
    In my judgement Mr. Nawaz Sharif will never be a Prime minister again, Army and America will not allow this to happen as he has a reputation of being a Taliban sympathizer and he is afraid of (exremist) religous parties.

  • UmeR said:

    Musharaf ke daur main stability thee? Good Joke!

    No matter what you say najam liar sethi, this nation won’t accept musharaf, and will Inshallah kick him out, if he comes back to Pakistan.

  • UmeR said:

    Only truth that came out of sethi’s mouth:
    http://www.youtube.com/watch?v=tPuvSfa01LY

  • Qazi-e-shehr said:

    Very good programme and good analysis…. sethi is by far the best analyst we have… he has the advantage of good education and uses that… there are people who are drs etc but they have a blind agenda… they come across uneducated people… sethi is definitiely different… he criticised politicians and army generals, correctly pointed that there are two groups regarding Musharraf and that he will not get any votes if he comes back- as he is so unpopular in the country……Sethi in yesterday’s programme said that he is not going to come and he should not come.. he also pointed out that musharraf has no taste for opposition politics and he will only come if he is sure that he will be in power as a result of elections……. otherwise he will not come and that is what is going to happen…..generals have one innings to play unlike politicians- that is why they prolong that one innings…. general musharraf has no future of a comeback and sethi is right that he should not come…..( watch yesterday’s programme if you doubt he said that)…….

  • time said:

    I fully agree with Sethi Sb. on Zia ul Haq. Ayub and Musharaaf had mixed baggage, few positives few negatives but Zia ul Haq didn’t offer anything positive unless ofcourse if someone argues American sponsored Jihadi culture was an achivement.

  • Khalid Wasti said:

    شہید ملت لیاقت علی خان — شہید مملکت جنرل محمد ضیاءالحق
    ======================================
    اس قوم کا کیا بنے گا جو اپنے محسنوں کو فراموش کردے – ضیاءالحق شہید نے اس ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا – حدود آرڈینینس کا اجرا کیا – سودی نظام کا نام اسلامی بینکاری رکھا – شلوار قمیص کو دفتری لباس قرار دیا- عوام الناس کے بینک اکاؤنٹس سے زبردستی زکوات کی کٹوتی کر کے بیت المال کا خزانہ بھرا -
    مغریی جمہوریت کی لعنت سے چھٹکارا پاکر پالیمینٹ کی جگہ مجلس شوری قائم کی – چودہ سو سال کے بینظیر جہاد سے روس جیسی عالمی طاقت کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور سب سے بڑا احسان اس ملک ، اس قوم اور اس قوم کی آنے والی نسلوں پر یہ کیا کہ ایک ملحد اور بے دین شخص کو تختہءدار تک پہنچا دیا جو خدا کی زمین پر خدا کا قانون نافذ کرنے اور امور مملکت علمائے حق کے سپرد کرنے کی بجائے طاقت کا سرچشمہ عوام کا نعرہ لگاتا تھا –
    اے بھٹکی ہوئی قوم ! اپنے شہید محسن کو پہچان اور اس کے مشن کی تکمیل کے لیئے اس کے سیاسی ، مذہبی اور فکری وارثوں یعنی کہ اس کی باقیات کا ساتھ دینے کے لیئے میدان میں نکل کہ آج تیرا ملک بھی خطرے میں ہے اور تیرا دین بھی خطرے میں ہے -

  • Imtiaz said:

    The only way to eliminate Zia’s culture and bring back Quid’s Pakistan is to enforce 12 years of free education for every citizen of Pakistan. No private schools, no Mudrassas, and no elite schools. 12 years of universal education is the basis of character building and instilling a strong citizenship in our youth. After 12 years of public schooling, students should feel free to choose whatever profession they consider fit to their needs. Religious or any other occupation should only be allowed after the 12 years of basic education.

  • Khalid Wasti said:

    @ Imtiaz

    آپ تو لائین سے ہٹ گئے!
    ===============
    امتیاز صاحب ! آپ نے یہ تجویز پیش کرکے تمام باطل ادیان پر غلبہءاسلام کے خواب کا شیرازہ بکھیر دیا -
    عوام تعلیم پا گئے ، علوم حاضرہ سے آشنائی حاصل کرگئے ، روشن خیال ہوگئے تو وہ اسلام کے ٹھیکیداروں کے تمام ہتھکنڈوں کو سمجھ جائیں گے – وہ جان جائیں گے کہ اسلام خطرے میں ہے یا ملُاں کا وجود خطرے میں ہے – پھر انتہا پسند کیسے پیدا ہوں گے – انتہا پسندی نہیں ہو گی تو دہشت گردی کیسے ہو گی – دہشت گردی نہیں ہو گی تو خود کش بمبار کیسے پیدا ہوں گے – اور آپ کو معلوم نہیں کہ اپنی پسند کا اسلام بزور بازو ،
    بزور تلوار اور بزور بمبار نافذ کرتے کا واحد ہتھیار خود کش بمبار ہے !!

  • azhargeee said:

    sallam najam sethi sb suoerbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbb

Leave your response!

You must be logged in to post a comment.

Username


Password


Recent Comments
Blog Comments
Search