PKPolitics Discuss » Current Issues

[closed]

بون کانفرنس ناکام

(1 post)
  1. بون (مانیٹرنگ ڈیسک+ایجنسیاں)جرمنی کے تاریخی شہر بون میں2014ءکے بعد افغانستان کے مستقبل ،طالبان سے مفاہمت اور امریکی فوج کے اڈوںکے طویل مدت تک قیام کے معاملے پر غورکیلئے اقوام متحدہ کے زیراہتمام جرمنی اور افغانستان کی مشترکہ صدارت میں بین الاقوامی کانفرنس پاکستان کی عدم شرکت اورطالبان کی مفاہمتی عمل میں عدم دلچسپی کے باعث اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہی ، سرجوڑ کر بیٹھنے والے 86ممالک اور14عالمی اداروں کے نمائندے مسئلہ کا پائیدار حل نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ کانفرنس کے اعلامیہ میں خطے کے سب سے اہم ملک پاکستان اور ایران پر زور دیا گیا کہ وہ افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کریں۔افغان مہاجرین کو پناہ دینے پر عالمی برادری نے پاکستان اور ایران کی خدمات کا اعتراف کیا۔بون کانفرنس کے شرکا نے قرار دیا ہے کہ جنگ زدہ ملک افغانستان کو مزید 10برس تک فوجی اور سیاسی امداد کی ضرورت ہے۔اعلامیہ میں معاملے کی مرکزی فریق افغان حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کو بہر صورت یقینی بنائے۔ افغانستان میں کرپشن کا خاتمہ اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا اولین ترجیح ہوگی، عالمی برادری افغان مسئلہ پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔کانفرنس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ افغانستان میںا ستحکام صرف مفاہمتی عمل سے قائم ہو سکتا ہے افغانستان میں قیام امن کے لیے ہمسایہ ممالک کردار اداکریں‘ افغان آئین کا احترام کیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حالات میں بہتری آرہی ہے کانفرنس افغانستان کے امن کے لیے اہم قدم ہے ان کاکہنا تھا کہ افغانستان سے 80 فیصد پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے افغان عوام کی مدد کے لیے اقوام متحدہ موجود ہے 2014 کے بعد بھی افغانستان کی مدد جاری رکھیں گے افغانستان میں امن مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔ سیاسی استحکام سے ہی افغانستان میں امن قائم ہو سکتاہے عالمی برادری افغان دستور کا احترام کرے بان کی مون نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمت کا عمل سب کے مفا د میں ہے افغانستان میں قیام امن کے لیے ہمسایہ ممالک کا اہم کردار ہے افغانستان کو کئی مسائل کا سامنا ہے عالمی برادری افغان مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کرے گی
    http://www.jasarat.com/unicode/detail.php?category=3&newsid=80798

    ------------------------------------------------------------


    Closed by Moderator

    Similar topic already exists.Continue there

    http://pkpolitics.com/discuss/topic/well-done-hamid-mir

    Posted 5 months ago on 07 Dec 2011 5:50 #

RSS feed for this topic

Topic Closed

This topic has been closed to new replies.