PKPolitics Discuss » Current Issues

استغفراللہ - بھٹو سے بھی بڑے "انقلاب" کی پشین گوئی

(200 posts)
  1. Bawa

    فیئر بھائی

    ہم سائنس کے طالب علموں کو کیوں فلسفے کی نذر کر رہے ہیں؟

    ہم تو سیدھے سیدھے فیکٹس اور فگرز یعنی دو جمع دو برابر چار پر یقین رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں

    سیدھی سیدھی باتیں ہمیں سمجھ آتی ہیں اور گھما پھرا کر کی جاتی والی باتیں ہمارے سر سے گزر جاتی ہیں

    :) :)

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 18:25 #
  2. ڈر

    ہا ہا ہا ہا باوا جی
    کہتے ہیں بات ایسی کرو جو کسی کو سمجھ ہی نہ اے.. اس کا یہ فائدہ ہو گا لوگ جلدی جلدی یقین کریں گے
    اپ کی بات ٹھیک ہے انسان کو کسی چیز پر بھی یقین کرنے سے پہلے خوب تحقیق کرنی چاہے .. اور اپنا دماغ بھی اسلتیمال کرنا چاہے .. آج کل مسجد میں بجلی ، لوڈ سپیکر اور پتا نہیں کیا استعمال ہوتا ہے .. کیا قرآن اور حدیث میں لکھا ہے ..

    شروع شروع میں لوڈ سپیکر آیا تھا .. مولویوں نے فتویٰ لگتا ہے ...
    ہا ہا ہا ہا ہا

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 18:31 #
  3. Bawa

    آج کل مسجد میں بجلی ، لوڈ سپیکر اور پتا نہیں کیا استعمال ہوتا ہے .. کیا قرآن اور حدیث میں لکھا ہے ..

    .
    .

    فیئر بھائی جی

    اسی لیے میں نے لکھا تھا کہ

    ہر بات اور ہر چیز کا ذکر قران اور حدیث میں ہونا ضروری نہیں

    خدا اور اسکے رسول صلی الله علیہ وسلم نے کہیں نہیں کہا ہے کہ قران و حدیث کے بعد اپنے ذہن بند کر لو

    قران و حدیث رہنمائی فراہم کرتے ہیں - سوچ اور تجسس پر پہرے نہیں بٹھاتے

    لیکن مولویوں نے اپنے آپ کو قران اور حدیث میں خود کو بند کرکے اپنے آپ پر، اپنے ذہن اور اپنی سوچ پر تالے لگا لئے ہیں

    جو بات بھی ان سے کی جاتی ہے وہ جواب دیتے ہیں کہ یہ تو قران و حدیث میں کہیں نہیں ہے

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 18:36 #
  4. asif65

    ‎سیدھی سیدھی باتیں ہمیں سمجھ آتی ہیں اور گھما پھرا کر کی جاتی والی باتیں ہمارے سر سے گزر جاتی ہیں

    باوا جی ۔ اپ میری ایک سیدھی سی بات کہ ۔ مسلمان کو الله تعالیٰ پر ہی بھروسہ کرنا چاھیے اور الله تعالیٰ کے سوا کسی اور پر بھروسا نہیں کرنا چاھیے ۔ سمجھ نہیں رہے یا سمجھنا نہیں چاہ رہے اور پی کے پی کے جانے پہچانے فسلفی فئیر بھائی کی بات سمجھنے کے لیے تیار ہیں ۔

    اپ نے یہ جملعہ لکھا ہے

    ‎کوئی ایٹم بم سے اپنی حفاظت کا سامان کرتا ہے تو وہ ایٹم بم کو الله تعالیٰ کے ساتھ شریک بنانے کے مترادف ہے

    اور میں نے یہ بات کہی تھی ۔

    ‎ایٹم بم سے اپنی حفاظت کی توقعہ کرنا ۔ ایٹم بم کو الله تعالیٰ کے ساتھ شریک بنانے کے مترادف ہے ۔

    باوا جی امید ہے غلطی سے اپ سے الفاظ بدل گئے ہیں ۔

    اپ نے یہ حفاظت کی توقعہ کے بجائے حفاظت کا سامان غلطی سے لکھا ہے اور مجھ سے منسلک کیا ہے ۔

    ضرور یہ اپ سے غلطی ہو گئی ہو گی کیونکہ میں یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ یہ اپ نے جان بوجھ کر کیا ہے ۔

    میں نے کہیں بھی ایٹم بم سے اپنی حفاظت کا سامان کرنے سے تو انکار نہیں کیا ۔ ہاں ایٹم بم پر بھروسہ کرنے سے یا یٹم بم سے کسی قسم کی توقعہ کرنے سے انکار کیا ہے ۔۔۔

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 21:36 #
  5. Bawa

    ٹھیک آصف بھائی - چلیں یوں کہہ لیں کہ

    ایٹم بم پر بھروسہ کرنا ایٹم بم کو الله تعالیٰ کے ساتھ شریک بنانے کے مترادف ہے، کسی دوست پر بھروسہ کرنا دوست کو الله تعالیٰ کے ساتھ شریک بنانے کے مترادف ہے، بیوی پر بھروسہ کرنا بیوی کو الله تعالیٰ کے ساتھ شریک بنانے کے مترادف ہے اور بھائی بہن پر بھروسہ کرنا بہن بھائی کو الله تعالیٰ کے ساتھ شریک بنانے کے مترادف ہے

    اسلام کی یہ تشریح آپکو ہی مبارک ہو - میں ایسے کسی اسلام پر یقین نہیں رکھتا ہوں

    اور ہاں یہ تو آپ نے فرمایا ہی نہیں کہ

    جو دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلا کر ملک ملک دھکے کھا کر ان سے مدد مانگتا ہے تو کیا وہ دوسروں کو الله تعالیٰ کے ساتھ شریک نہیں بناتا ہے؟

    کیا ہمیں صرف خدا سے ہی مدد نہیں مانگنی چاہئیے؟

    یا پھر دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلا کر مدد مانگنے والوں کو آپکی طرف سے خصوصی رعایت ہے؟

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 21:59 #
  6. asif65

    ‎جو دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلا کر ملک ملک دھکے کھا کر ان سے مدد مانگتا ہے تو کیا وہ دوسروں کو الله تعالیٰ کے ساتھ شریک نہیں بناتا ہے؟

    باوا جی ۔

    اگر وہ سمجھتا ہے کہ جب دوسرے اس کی مدد نہیں کریں گیں تو وہ تباہ اور برباد ہو جائے گا یا دوسروں کی مدد کے بغیر اس کا کام نہیں ہو گا تو وہ بھی دوسروں کو الله تعالیٰ کے ساتھ شریک بناتا ہے ۔

    اس طرح اگر کوئی کہتا ہے کہ میری نوکری چلی گئی تو میں کہاں سے کھاوں گا ۔ یا اگر میرے کاروبار میں نقصان ہو گیا تو میں اپنے بچوں کو کیسے پالوں گا ۔ یا اگر میرا دوست ، شوہر ۔ بیوی ۔ بہن ۔ بھائی میری مدد نہیں کریں گیں تو میرا کیا بنے گا ۔ تو یہ بھی نوکری ۔ کاروبار ۔ دوست ، شوہر ۔ بیوی ۔ بہن ۔ بھائی کو الله تعالیٰ کے ساتھ شریک بناتے کے مترادف ہے ۔

    یہ سب اسباب ہیں ، اصل میں سب کچھ الله تعالیٰ کے خزانے سے اتا ہے ۔

    چلیں میں اپکو ایک واقعہ سناتا ہوں شائد پھر اپکو میری سیدھی سی بات سمجھ میں ا جائے ۔

    گاوں سے ایک دیھاتی شہر اتا ہے ۔ اس نے پہلے کبھی نلکا نہیں دیکھا ہوتا ۔ ایک جگہ اس کی ایک نلکے پر نظر پڑتی ہے تو یہ دیکھتا ہے کہ لوگ نلکے کی ٹوٹی کھولتے ہیں تو پانی انا شروع ہو جاتا ہے ۔ وہ بڑا خوش ہوتا ہے کہ یہ تو بڑے کام کی چیز ہے ۔ فورآ ایک دکان سے نلکا خریدتا ہے اور گاوں پہنچتے ہی دیور میں سراخ کر کر نلکا اس میں فیٹ کر دیتا ہے ۔ اب جب نلکے کی ٹوٹی کھولتا ہے تو پانی کا نام و نشان نہیں ۔ اسے دکاندار پر بڑا غصہ اتا ہے کہ اس نے اسکو غلط نلکا دیا ہے ۔

    اب اپ بتائیں غلطی کس کی ہے دکاندار کی یا دیھاتی کی ؟

    ظاہری بات ہے کہ غلطی دیھاتی کی ہے دوکاندار کی نہیں ۔

    اس دیہاتی کو نلکے سے پانی اتا ہوا تو نظر ا رہا تھا لیکن اس نلکے کے پیچھے دیور میں جو پائپ لگی ہوئی تھی اور وہ پائپ جو پانی کی ٹینکی کے ساتھ جوڑی ہوئی تھی نظر نہیں ا رہا تھا ۔ اس لیے وہ سمجھا کہ پانی حاصل کرنے کے لیے ایک نلکا ہی کافی ہے ۔

    اسی طرح ہمیں رزق نوکری سے ۔ دکان سے ۔ لوگوں سے ملتا ہوا نظر اتا ہے ۔ لیکن جو بھی اتا ہے وہ الله تعالیٰ کے خزانوں سے ا رہا ہوتا ہے ۔

    اور ہمیں گولی سے ۔ بم سے ہوتا ہوا نظر اتا ہے لیکن جو بھی ہو رہا ہوتا ہے وہ الله تعالیٰ کے حکم اور ارادے سے ہو رہا ہوتا ہے ۔۔۔۔

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 22:15 #
  7. Javed Sheikh

    الله ترقی یافتہ قوموں کے ساتھ شریک ھو چکا ھے
    الله وھی کرتا ھے جو وہ چاہتے ہیں .
    ہمارے لیے الله پر بھروسہ رکھنے کے سوا کچھ باقی نہیں بچا
    بس اپنے الله پر بھروسہ رکھو

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 22:40 #
  8. Bawa

    آصف بھائی

    یہ الله کے سوا کسی سے مدد مانگنے والے لے لیے "اگر مگر" کا ذکر کیوں آ گیا ہے؟

    کیا یہ "اگر مگر" والی خصوصی رعایت ایٹم بم پر بھروسہ کرنے والوں کو نہیں مل سکتی؟

    خدا کے سوا دوسروں سے مدد مانگنے والوں (بابا نیازی اور فوزیہ چڑیل) کے لیے آپ اسلام میں خصوصی رعایت کیسے نکال لیتے ہیں؟

    :) :)

    سیدھی سیدھی بات کیوں نہیں کہتے ہیں کہ الله کے سوا دوسروں سے مدد مانگنا دوسروں کو الله کا شریک ٹھہرانے کے مترادف ہے

    اسلام کو موم کی ناک نہ بنائیں جس کو اپنے مفاد کی خاطر جدھر جی چاہے موڑ لیں

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 22:42 #
  9. asif65

    باوا جی ۔

    اپ مجھے بتائیں کہ میں اس جملے میں اگر مگر کیسے لے کر اوں ؟

    ہم تو ایسے انقلاب کے منتظر ہیں ۔

    ‎جہاں ایٹم بم پر پھروسے کے بجائے الله پر پھروسا کیا جائے ۔

    اپکی اردو مجھ سے بہت اچھی ہے ۔ اور اپ میرے استاد بھی ہیں ۔

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 22:54 #
  10. Bawa

    آصف بھائی - چلیں ایسا لکھ دیں کہ

    ہم تو ایسے انقلاب کے منتظر ہیں ۔

    ‎جہاں کوئی ملکوں ملک خوار ہو کر دوسروں سے مدد مانگنے کی بجائے الله سے مدد مانگے ۔

    :) :)

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 22:57 #
  11. asif65

    باوا جی ۔

    جملہ بن گیا

    اگر کوئی قوم کہتی ہے کہ جب ہمارے پاس ایٹم نہیں ہو گا تو ہماری حفاظت کیسے ہو گی تو ایٹم بم کو الله کا شریک ٹھہرانے کے مترادف ہے

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 23:00 #
  12. mksiddiqee

    @ Bawa Ji and Asif65 Bhai

    الله میاں نے "وسیلے" کے لیے پہلے "حیلہ" کرنے کا حکم صادر فرمیا ہا ، "حیلہ" نہیں کرو گے تو "وسیلہ" بی نہیں بنے گا .. انسان کسی بی مقصد کے لیے جو محنت کرتا ہا چاہے وو چندہ مانگنے کے لیے ہی کیوں نہ ہو وو "حیلہ" ہوتی ہا اور الله پاک پھر اس محنت کی وجہ سے "وسیلہ" بناتا ہا ..

    باقی آپ کے اوپر والے واقعہ میں دونوں غلط ہیں ، دیہاتی کو کس نے کہا تھا شہر جاۓ منہ اٹھا کہ اور دکاندار کو کس نے کہا تھا کہ دیہاتی کو نلکا بیچے ..

    "دونوں بڑے بھائیوں سے مودبانہ گزارش ہا کہ اب قدرت الا شہاب اور ممتاز مفتی بن کر "شہاب نامہ" اور "علی پور کا الی " لکھنا بند کریں کیوں کہ ہم بوریت محسوس کر راہیں ہیں اور اچھی اچھی باتیں کریں جو دل کو بی اچھی لگیں .. مہربانی ہوئی گی

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 23:01 #
  13. Bawa

    آصف بھائی

    میں نے آپکی بات مان لی ہے اور آپ میری مان لیں اور دونوں کے لیے لکھ دیں کہ

    ہم تو ایسے انقلاب کے منتظر ہیں ۔

    ‎جہاں ایٹم بم پر پھروسے کے بجائے الله پر پھروسا کیا جائے ۔

    ‎جہاں کوئی ملکوں ملک خوار ہو کر دوسروں سے مدد مانگنے کی بجائے الله سے مدد مانگے ۔

    :) :)

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 23:04 #
  14. asif65

    صدیقی بھائی ۔

    کیا اپکو بھی ایمان کی باتیں اچھی نہیں لگتیں ؟

    اگر ایسا ہے تو ہمیں بھی ٹھرکی باتیں اچھی نہیں لگتیں ۔۔

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 23:06 #
  15. Bawa

    ٹھیک ہے صدیقی بھائی

    میں نے تو آصف بھائی سے کہا ہے کہ دونوں جملے لکھکر بات ختم کر دیں

    بھروسے والا بھی اور مدد والا بھی

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 23:07 #
  16. mksiddiqee

    @ Asif 65

    بھائی جان ، ہمیں یہ بات اچھی طرح معلوم ہا کہ آپ لوگوں کی یہ بحث کسی نتیجہ پر نہیں ختم ہوگی باقی آپ بھائی لوگوں کی مرضی ہا ، ، مجھے لگ رہا ہا آپ نے شہاب نامہ اور علی پور کا ایلی کا مطالعہ نہیں کیا ورنہ آپ ہماری اوپر کہی خوبصورت بات ضرور سمجھ جاتے اور اس کو خوبصورت فقرے کو انجوے کرتے ..

    Posted 5 months ago on 01 Dec 2012 23:17 #
  17. asif65

    باوا جی ۔

    اب اپ خوش ہو جائیں ۔ اپکی خوشی میں یماری خوشی ۔

    ہم تو ایسے انقلاب کے منتظر ہیں ۔

    جہاں امیر غریب کو برابر کا انصاف ملے ۔

    جہاں عوام میں خوشحالی ائے اور ملک ترقی کرے ۔

    جہاں ملک اور غریب عوام کو لوٹنے کے لیے دو خاندان باریاں نہ لگا سکیں ۔

    جہاں سکول کی تعلیم مفت ہو ۔

    جہاں روزگار حاصل کرنے کے لیے ملک کے نوجوان پردیس کے خواب نہ دیکھیں ۔

    جہاں بدمعاش کی اجارا داری نہ ہو ۔

    جہاں اسلحے کی ریل پیل نہ ہو بلکہ کتابوں کا تبادلا ہو ۔

    جہاں ہمسایے ملکوں کے ساتھ اسلحے کی دوڑ کے بجائے امن کے پیغام بھیجیں جائیں ۔

    جہاں ایٹم بم پر پھروسے کے بجائے الله پر پھروسا کیا جائے ۔


    باوا جی کے اسرار پر تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ یہ جملہ ڈالا ہے ۔


    ‎جہاں کوئی ملکوں ملک خوار ہو کر پاکستان کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے دوسروں سے مدد مانگنے کی بجائے الله سے مدد مانگے ۔

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 7:02 #
  18. ڈر

    بیوی پر بھروسہ کرنا بیوی کو الله تعالیٰ کے ساتھ شریک بنانے کے مترادف ہے

    هایے میں مر گئی ، ہم سب تو مشرک ہیں . اب کیا ہو گا
    :) :) :)

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 7:19 #
  19. Bawa

    آصف بھائی

    میری خوشی کے لیے کیوں؟

    کیا آپ قران پاک کی اس آیت پر یقین نہیں رکھتے ہیں کہ

    إِيَّاكَ نَعْبُدُ وإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ - ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

    جو دوسروں سے مدد مانگتا ہے اور دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے، کیا وہ دوسروں کو خدا کا شریک نہیں بناتا ہے؟

    مجھے آپکے کومنٹس سے انتہائی حیرت ہوئی ہے

    آپ نے بابے نیازی کے شرک کو تحفظ دینے کے لیے اسلام کو ہی بدل ڈالا ہے

    افسوس صد افسوس

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 7:21 #
  20. EasyGo

    سبکو سلام

    باوا جی انقلاب کی مشن سٹیٹمنٹ اتنی مشکل ہے تو انقلاب کتنا مشکل ہوگا
    :)

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 7:26 #
  21. Bawa

    @ EasyGo

    وعلیکم السلام بھائی جی

    کونسا انقلاب؟

    بھٹو والا اور اس سے بھی بڑا بابے نیازی والا؟

    الله تعالیٰ ہمیں ایسے انقلابوں سے محفوظ فرمائے

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 7:29 #
  22. EasyGo

    باوا جی

    باوا جی میرے خیال میں انقلاب اور تبدیلی نوجوان نسل میں بکنے والے نعرے ہیں، امریکہ میں تو سب پڑھے لکھے ہیں ادھر اوبامہ کے پہلی دفعہ آنے سے پہلے چینج چینج ہورہی تھی، پھر سب نے چینج دیکھہ لی

    ایک دفعہ اقتدار ہاتھ آ جایے ---- پھر سو بہانے، مجبوریاں و جواز اور اس کے لئے پروپیگینڈہ ٹیم ---- پھر تم نے کیا کیا، اس نے کیا کیا ---- پھر صبر صبر

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 7:47 #
  23. Bawa

    @ EasyGo

    بھائی جی

    تبدیلی اور انقلاب کے نعروں پر یہ قوم ساٹھ سال سے بے وقوف بن رہی ہے اور حکمرانوں نے تبدیلی کے خواب دکھا دکھا کر قوم کے کپڑے تک اتار لئے ہیں - اب مزید گنجائش باقی نہیں ہے

    کسی نے سبز انقلاب کے نام پر بے وقوف بنایا تو کسی نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر، کسی نے نظام مصطفیٰ کا خواب دکھلایا تو کسی نے قرض اتار کر ملک سنوارنے کی خوشخبری سنائی اور کسی نے سب سے پہلے پاکستان اور کسی نے قوم کی تقدیر بدلنے کا ٹھیکہ اٹھایا

    یہ قوم انقلاب اور تندیلی کے سوراخوں سے کتنی بار ڈنگ کھا سکتی ہے؟

    اب قوم اسی پر اعتبار کرے گی جو چار سو کنال کے گھروں سے باہر نکلے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے ساتھ رہے گا، جو چارٹر طیاروں کو خدا حافظ کہہ کر عام طیاروں میں سفر کرے گا، جو اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بلٹ پروف گاڑیوں کو چھوڑ کر انہی بسوں ویگنوں میں دھکے کھائے گا جن میں اس ملک کی عوام کھاتی ہے، جو لاکھوں روپوں کے قیمتی سوٹ پہننے کی بجائے پیوند لگا کھدر کا سوٹ پہنے گا، جو انہی ہسپتالوں میں علاج کروائے گا جس کے وارڈوں میں اس ملک کے غریب سسک سسک کر مرتے ہیں، جو پروٹوکول کی سو گاڑیوں کو چھوڑ کر خود اپنی گاڑی چلاتا ہوا دفتر جائے گا اور جس کے بچے انگلش میڈیم سکولوں اور غیر ملکی یونیورسٹیوں میں پڑھنے کی بجائے اسی ملک کے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کریں گے اور باپ دادا کی کمائی پر پلنے کی بجائے میرٹ پر نوکریاں حاصل کرکے رزق حلال کما کر کھائیں گے

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 8:31 #
  24. asif65

    باوا جی ۔

    ‎میری خوشی کے لیے کیوں؟

    اپکے ساتھ وزارت چھترول میں وقت گزرا تھا اس لیے اپکی خوشی ہمارے لیے پہت اہم تھی ۔

    لیکن اب اپ تو اپنی بات سے ہی مکر رہے ہیں ۔

    ‎میں نے تو آصف بھائی سے کہا ہے کہ دونوں جملے لکھکر بات ختم کر دیں

    ‎بھروسے والا بھی اور مدد والا بھی

    اپکے کہنے پر میں نے دونوں جملے لکھ دیے

    . ‎بھروسے والا بھی اور مدد والا بھی

    لیکن اپ نے بات ختم نہیں کی اور وہی بات کی جو پہلے میں گلئیر کر چکا ہوں ۔

    لگتا ہے شیخ صاحب اور کوڑھیوں کی چترول کرتے کرتے اپ اتنے اگے نکل گئے ہیں کہ اپکو اس کا احساس ہی نہیں کہ جو چیز اپکو کوڑھیوں سے منفرد بناتی تھی ۔ یعنی سچا اور کھرا ہونا اس کو بھی اپ نے پس پشت ڈال دیا اور اپنے ہی پاوں پر کلھاڑی مارنی شروع کر دی ۔

    اب میں بھی اپکی طرح اپنی باتیں دھرا کر اپکو زچ کر سکتا ہوں لیکن اپ میرے استاد ہیں ۔ میں ایسا ہرگیز نہیں کروں کا کیونکہ

    میرا یہاں پر لکھنے کا مقصد کسی کو ہرانا ۔ زلیل کرنا یا زچ کرنا نہیں ہے ۔ یہ کوڑھیوں والے کام اپکو مبارک ہوں ۔۔۔۔۔۔

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 10:30 #
  25. ڈر

    ۔اور پی کے پی کے جانے پہچانے فسلفی فئیر بھائی کی بات سمجھنے کے لیے تیار ہیں ۔

    بکے مفت یہاں ہم زمانے کے ہاتھوں
    یہ دیکھا تو تھی یہ بھی قیمت زیادہ
    :) :)

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 10:51 #
  26. Javed Sheikh

    اے پاکستان کے عظیم دانشورو
    انقلاب سے ڈرو .--- انقلاب بہت خوفناک ہوتا ہے .
    جو بھی انقلاب کی بات کرتا ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں ہے
    ایک کروڑ سے زائد بے گناہ مارے جایں گے
    پاکستان میں جتنا انقلاب داخل ہو چکا ھے وہ کافی ھے
    دیکھیں جب پاکستان بنا تھا تو صرف مسلم لیگ اور ایک دو دوسری سیاسی جماعتیں
    ہوا کرتی تھیں ---آج ماشا الله دو سو سے زائد سیاسی گروہ ، انتخابی نشانات کے طلبگار ہیں
    جب پاکستان بنا تھا--- تو صرف سنی، شیعہ اور قادیانی فرقے ہوا کرتے تھے
    آج ماشا الله مذہبی فرقوں میں پاکستان خود کفیل ہو چکا ھے ، پٹرول پمپوں سے زیادہ
    مذہبی فرقے قائم ہو چکے ہیں ---- جہاں پمپ تو موجود ھے پٹرول نہیں ----
    بہتر یہ ھے کہ جو کچھ خدا نے دیا ھے اسے چومو اور چوپو .

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 10:58 #
  27. asif65

    ‎یہ بات غلط ہے کہ قوم تبدیلی اور انقلاب کے نعروں پر ساٹھ سال سے بے وقوف بن رہی ہے اور حکمرانوں نے تبدیلی کے خواب دکھا دکھا کر قوم کے کپڑے تک اتار لئے ہیں - بلکہ اصل میں پاکستان کی بد قسمتی یہ ہے کہ یہاں دو خاندانوں نے ملک اور غریب عوام کو لوٹ لوٹ کر اتنا مال پیسہ جمع کر لیا ہے اور خزانے بھر لیے ہیں کہ پہلے زمانے کے بادشاہوں کے پاس بھی اتنا مال پیسہ اور خزانہ نہیں ہوتا ہو گا ۔ اب ہونا تو یہ چاھیے تھا کہ ان ظالم حکمرانوں سے ان کا ملک و قوم کا لوٹا ہو مال جو انہوں نے پاکستان میں نہیں بلکہ یورپ کے مملک میں چھپایا ہوا ہے ان سے واپس لے کر غریب عوام میں تقسیم کیا جائے تاکہ قوم پھر سے سکھ کا سانس لے سکے اور اپنے اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکے بچوں کو اعلی تعلیم فراہم کر سکے ان کو معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے اگے لا سکے ۔ لیکن یہ ظالم حکمران اپنے اس ناجائز خزانے کو عوام میں تقسیم کرنا تو کیا وہ اس سوچ کے لیے بھی تیار نہیں ہیں کہ عوام ان حرام خوروں کے خلاف کھڑی ہو اور ان کو ائندہ ملک اور غریب عوام کو لوٹنے کا موقعہ نہیں دیا جائے ۔

    ‎ہاں یہ بات درست ہے کہ کسی نے تبدیلی کا نعرہ نہیں بلکہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر، کسی نے نظام مصطفیٰ کا خواب دکھلا کر اور کسی نے قرض اتار کر ملک سنوارنے کی خوشخبری سنا کر ملک اور قوم کو دل کھول کر لوٹا ہے

    ‎یہ قوم ان استین کے سانپوں سے کتنی بار ڈنگ کھا سکتی ہے؟

    ‎اب قوم اسی پر اعتبار کرے گی جو امیر غریب کو برابر کا انصاف دلائے گا جو عوام میں خوشحالی لائے اور ملک میں ترقی ۔ جو ملک اور غریب عوام کو لوٹنے کے لیے نااہلوں کو کسی قسم کی زمہداری نہیں دے گا ۔ جو بچوں کو سکول میں مفت تعلیم کے سہولت فراہم کرے گا ۔ جو ملک کے نوجوان کو روزگار حاصل کرنے کے لیے موقعے پیدا کرے گا۔ جو بدمعاش کی اجارا داری ختم کرے گا ۔ جو اسلحے کی ریل پیل کے بجائے کتابوں کے تبادلے کو عام کرے گا ۔ جو ہمسایے ملکوں کے ساتھ اسلحے کی دوڑ کے بجائے امن کے پیغام بھیجے گا ۔ جو قوم کو ایٹم بم پر پھروسے کے بجائے الله پر پھروسا کرنے کی تلقین کرے گا ۔

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 11:09 #
  28. EasyGo

    -

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 11:13 #
  29. ڈر

    اے امریکا کے عظیم مالشیوں
    جوگندہر سنگ سے ڈرو .--- مالش بہت خوفناک ہوتی ہے .
    جو بھی مالش کی بات کرتا ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں ہے

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 15:01 #
  30. J.A.Khan

    Ye, Bawa Jee,

    that will be the true revolutionary person, and who will promise a true prosperity with all equalities, instead of further destruction known as Tsunami. Alone using this horrible word Tsunami is horrible enough.

    Bawa Jee, for me you are the person for this kind of revolution, nobody else. God bless you for your great approach.

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 17:00 #
  31. Bawa

    میرا یہاں پر لکھنے کا مقصد کسی کو ہرانا ۔ زلیل کرنا یا زچ کرنا نہیں ہے ۔ یہ کوڑھیوں والے کام اپکو مبارک ہوں ۔۔۔۔۔۔

    .
    .

    آصف بھائی

    یہ خوبصورت اور شائشتہ زبان ایک تبلیغی اور انقلابی کو ہی زیب دے سکتی ہے

    الله کرے زور بیاں اور زیادہ

    آپکا احسان مند ہوں کہ آپکا مقصد مجھے ذلیل کرنا نہیں تھا. میرا بھی یہی یقین ہے کہ

    انسان سچ بات کرنے سے ذلیل نہیں ہوتا بلکہ کسی بدکار سیاستدان کی خاطر قرانی احکامات چھپانے سے ذلیل ہوتا ہے

    اب آئیں اصل بات کی طرف

    میں نے اس لیے افسوس کا اظہار کیا تھا کہ آپ نے الله تعالیٰ کی خوشنودی کو پس پشت ڈال کر میری خوشی کو مقدم رکھا تھا اور میری خوشی کی خاطر وہ جملہ لکھنے کا دعوا کیا تھا حالانکہ قران پاک میں صاف صاف لکھا ہے کہ

    إِيَّاكَ نَعْبُدُ وإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ - ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

    آپ نے ایک بد کار شخص کی خاطر جو خواتین کو ساتھ لیکر ملکوں ملک گھوم کر اور ہوائی اڈوں پر خوار ہو کر لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلا پھیلا کر بھیک مانگتا ہے، کی مذمت کرنے اور اسے الله تعالیٰ سے مدد مانگنے کا مشورہ دینے کی بجائے اسکی خاطر قرانی احکامات ہی بدل ڈالے ہیں

    کسی سیاستدان کی وکالت میں اتنے نہ اندھے ہو جائیے کہ قرانی احکامات سے انکار یا انہیں پس پشت ڈالنے کی ضرورت پڑ جائے

    لوگ بار بار آپ سے اسلامی احکامات کے مطابق زنا کی سزا کے بارے میں پوچھتے ہیں اور آپ زانی اور زنا کی سزا کے بارے میں قرانی احکامات کا صرف اس لیے جواب نہیں دیتے ہیں کہ بابے نیازی کی اصلیت سامنے آتی ہے

    اسلام اور قران جو کہتا ہے اسے مت چھپائیے - یہ کسی تبلیغ کرنے والے کو زیب نہیں دیتا ہے

    الله تعالیٰ کے احکامات چھپانے کی بجائے کھول کھول کر بیان کیجیے

    کیونکہ

    يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

    اللہ تمہارے لیے اپنے احکام کھول کھول کر بیان کرتا ہے اور اللہ علیم و حکیم ہے

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 18:57 #
  32. Bawa

    خان بھائی جی

    آپکے کومنٹس کا بہت شکریہ

    جو شخص اپنی عیاشیاں نہیں چھوڑ سکتا اور اپنا لائف سٹائل نہیں بدل سکتا وہ کس منہ سے تبدیلی اور انقلاب لانے کا دعوا کر سکتا ہے؟

    جس نے تدیلی یا انقلاب کا دعوا کرنا ہے اسے ساری عیاشیاں چھوڑ کر قوم کے ساتھ جینا مرنا ہوگا

    ورنہ یہ انقلابی ڈرامے بازی اب مزید نہیں چلے گی

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 19:08 #
  33. Bawa

    انقلاب آوے ای آوے

    :) :)

    Posted 5 months ago on 02 Dec 2012 20:29 #
  34. asif65

    باوا جی ۔

    ‎پہلے تو اپ اپنی اس بات سے ہی مکر گئے ۔

    ‎میں نے تو آصف بھائی سے کہا ہے کہ دونوں جملے لکھکر بات ختم کر دیں
    ‎بھروسے والا بھی اور مدد والا بھی

    ‎حالانکہ میں نے اپکے کہنے پر دونوں جملے لکھ دیے



    . ‎بھروسے والا بھی اور مدد والا بھی

    ‎لیکن اپ نے تب بھی بات ختم نہیں کی اور اوپر سے مجھ پر قرانی احکامات ہی بدل ڈالنے کا چھوٹا الزام لگا دیا

    ‎اسکی خاطر قرانی احکامات ہی بدل ڈالے ہیں


    ‎اگر اپ سمجھ رہے تھے کہ اپکے چھوٹے الزام کی وجہ سے میں غصے میں ا کر اپ کے خلاف کسی قسم کے نا زیبا الفاظ استعمال کروں گا تاکہ اپکو مجھ پر حملہ کرنے کا بہانہ مل جائے تو یہ اپکی بھول ہے ۔ اگر میں نے تبلیغ میں کچھ سیکھا ہے یا نہیں لیکن اتنا ضرور سیکھا ہے کہ کسی کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا ۔ ہوتا وہی ہے جو الله تعالیٰ کو منضور ہوتا ہے ۔ اسی طرح کسی کے جھوٹے الذام لگانے سے کوئی برا نہیں ہو جاتا بلکہ برائی کرنے سے ادمی برا ہوتا ہے ۔

    جیسے کسی کو جھوٹا کہنے سے ادمی جھوٹا نہیں ہوتا بلکہ چھوٹا الزام لگانے سے ادمی جھوٹا ہوتا ہے

    ‎الله تعالیٰ نہ صرف ساری قائنات کے پیدا کرنے والے ہیں بلکہ ساری قائنات کو چلانے والے بھی ہیں ۔ الله تعالیٰ نہ صرف چیزوں کے پیدا کرنے والے ہیں بلکہ حالات کو بھی پیدا کرنے والے ہیں ۔ عزت زلت ۔ کامیابی ناکامی ۔ خوشی غمی ۔ موت زندگی الله تعالیٰ کے قبصے میں ۔ الله تعالیٰ جسے عزت دینا چاھیں تو اسے کوئی ذلیل نہیں کر سکتا اور اگر کسی کو ذلیل کرنا چاھیں تو اسے کوئی عزت نہیں دے سکتا ۔ اسی طرح اگر الله تعالیٰ کسی کو ہدایت دینا چاھیں تو اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور اگر کسی کو گمراہ کرنا چاھیں تو اسے کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا ۔۔۔۔۔

    Posted 5 months ago on 03 Dec 2012 23:18 #
  35. kami

    @bawa jee
    کیا انقلاب لانے کے لئے بغیر کام کے گھر میں انٹرنیٹ پر بیٹھ کر دوسروں کی اصلاح غیر مسلم ریاست کے خرچے پر کرنا جائز ہے

    Posted 5 months ago on 04 Dec 2012 8:24 #
  36. Volcano

    Bhutto did not bring any inqalab
    He was just an actor who fooled the illiterate people
    No such inqalab is coming again

    Posted 5 months ago on 04 Dec 2012 12:43 #
  37. asif65

    یا انقلاب لانے کے لئے بغیر کام کے گھر میں انٹرنیٹ پر بیٹھ کر دوسروں کی اصلاح غیر مسلم ریاست کے خرچے پر کرنا جائز ہے

    Bohot khob kami bahi,

    Pehle apni baat se mankar gaye, phir Quran Pak badlne ka jhota Ilzam lagya aur aab gher muslim riyasat ke kharche par rehne ka ilzam lagya ja raha ye. Agla kadam kiya ho ga ye bhi bata dain. Khunda league ke khundon se patayi???

    Aap ki itla ke liye arz he, ke main ne MCS ki he aur kayi Saal se BMW ke liye kam kar raha hoon!!!!

    Posted 5 months ago on 04 Dec 2012 13:25 #
  38. Sweettruth

    @Volcano

    Roti, kapra aur makan was an Inqilab and millions voted him and still vote his party and correct me if I am wrong, PPP is still the largest political force in Pakistan.

    What do you think Nawaz Sharif or his political father Gen Zia did for this country?

    Posted 5 months ago on 04 Dec 2012 14:10 #
  39. Bawa

    یار میٹھے سچ جی

    صبح صبح میں مردود کا ذکر نہیں کرنا چاہتا ورنہ اسکی روٹی پکڑا مکان اور ملین ووٹ والے "انقلاب" کی اصلیت سب کو بتا دیتا

    ویسے آپ پچھلے صفحات پر اسے پڑھ سکتے ہیں

    Posted 5 months ago on 04 Dec 2012 14:14 #
  40. Sweettruth

    @bawa ji

    I was just stating ground realities. ZAB was the biggest con man of politics and played major role in East Pakistan debacle. Millions in interior Sind and Sth. Punjab still vote his left-over bezamir and besharm party.

    Posted 5 months ago on 04 Dec 2012 14:18 #
  41. kami

    @ bawa jee
    سوال اپ سے جواب کہی اور سے

    Posted 5 months ago on 04 Dec 2012 20:00 #
  42. asif65

    ‎یا انقلاب لانے کے لئے بغیر کام کے گھر میں انٹرنیٹ پر بیٹھ کر دوسروں کی اصلاح غیر مسلم ریاست کے خرچے پر کرنا جائز ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سوال اپ سے جواب کہی اور سے

    کامی بھائی ۔

    معافی چاہتا ہوں ۔ میں سمجھا تھا کہ سوال میں میری طرف اشارہ ہے ۔ ویسے سچ ہوچھیں تو ایسے کاموں کے ماہر نورا لیگ اور اسکے پجاری ہیں ۔ شریف خاندان پاکستان اور پاکستان کی غریب عوام کو لوٹنے میں کافی تجربہ رکھتا ہے اور اس کے پجاری بیرون ملک میں رہتے ہوئے غیر مسلم ریاست کے لوٹنے میں بڑا تجرنہ رکھتے ہیں ۔

    بحرحال ۔ کام دونوں ہی برے ہیں ۔ بندا مسلم ریاست اور اس کی عوام کو لوٹے یا غیر مسلم ریاست کو لوٹے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Posted 5 months ago on 04 Dec 2012 21:34 #
  43. Bawa

    kami

    @ bawa jee

    کیا انقلاب لانے کے لئے بغیر کام کے گھر میں انٹرنیٹ پر بیٹھ کر دوسروں کی اصلاح غیر مسلم ریاست کے خرچے پر کرنا جائز ہے

    .
    .
    کامی بھائی

    سب سے پہلے جواب میں تاخیر پر معزرت

    آپ مجھے انقلاب دشمن لگتے ہیں. ہر وقت انقلابی بچوں کی حوصلہ شکنی کرتے رہتے ہیں

    انقلابی بے چارے دن رات انٹرنیٹ پر بیٹھکر انقلاب کا سماں باندھتے ہیں اور ہر بار کوئی نہ کوئی بد بخت ضمنی انتخاب انکی امیدوں پر پانی پھیر جاتا ہے

    قمر زمان کائرہ نے یہ کہہ کر رہی سہی امیدوں کو بھی خاک میں ملا دیا ہے کہ انتخابات مئی یا جوں میں ہونگے

    اب مجھے تو ہر وقت دھڑکا لگا رہتا ہے کہ کہیں حکومت نے واقعی اگر مئی جون میں الیکشن کا اعلان کر دیا تو حکومت کو انقلابیوں کو پولنگ اسٹیشن تک ووٹ ڈالنے لانے کے لیے نہ صرف ایئر کنڈیشنڈ گاڑیاں چلانی پڑیں گی بلکہ پولنگ اسٹیشنوں پر بھی ایئر کندیشنرز کا انتظام کرنے پڑے گا اور پولیس کو پولنگ اسٹیشنز سے دور رکھنا پڑے گا تاکہ انقلابی کہیں پولیس کے خوف سے ووٹ ڈالنے سے انکار ہی نہ کر دیں اور یہ قوم "ممی ڈیڈی انقلاب" دیکھنے سے محروم ہو جائے. حکومت کو ہر پولنگ اسٹیشن پر ایمبولینس اور طبی عملے کا انتظام بھی کرنا ہوگا تاکہ اگر کوئی انقلابی ووٹ ڈالتے ہوئے کوئی ہلکا سا دھکہ لگنے سے گر جائے اور بے ہوش ہو جائے تو اسے نہ صرف فوری طبی امداد دی جا سکے بلکہ ہسپتال منتقل کرنے میں بھی کوئی دشواری نہ ہو. الیکشن کے براہ راست نتایج نشر کرنے پر سخت پابندی عاید کی جائے تاکہ کوئی انقلابی نتائج سنکر / دیکھکر ہوش و حواس نہ کھو بیٹھے. انہیں انتخابات کے نتائج کی اطلاع نہایت احتیاط سے اور پہلے چند اچھی اچھی خبریں سنا کر دی جائیں تاکہ انہیں ذہنی صدمے سے بچایا جا سکے

    ویسے میری نظر میں حکومت کے لیے ان سارے اخراجات اور حادثات سے بچنے اور انقلابیوں کو ووٹ ڈالنے پر رضا مند کرنے کا واحد اور محفوظ ترین طریقہ انٹرنیٹ پر انتخابات کا انعقاد ہی ہے. حکومت اور قوم کو ممی ڈیڈی انقلابیوں کا انٹرنیٹ پر انتخابات کا مطالبہ فی الفور منظور کر لینا چاہئیے ورنہ انقلابیوں کے ذہنی و جسمانی نقصان کی زمہ دار حکومت اور پوری قوم ہوگی

    اگر حکومت انٹرنیٹ پر انتخابات کا مطلبہ نہیں مانتی ہے تو پھر تحریک انصاف کی طرف سے سپریم کورٹ میں انٹر نیٹ پر الیکشن کروانے کے متعلق رٹ دائر کی جائے گی. اگر سپریم کورٹ سے بھی جواب مل جاتا ہے تو پھر

    انتخابات کے بائیکاٹ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے

    Posted 5 months ago on 05 Dec 2012 3:01 #
  44. ڈر

    دو عظیم فلسفیوں ، باوا جی اور آصف صاحب نے آخر بحث ختم کر دی . شکر ہے بحث ختم ہوئی زندگی ختم نہیں ہوئی
    :) :)

    Posted 5 months ago on 05 Dec 2012 7:32 #
  45. kami

    معافی چاہتا ہوں ۔ میں سمجھا تھا کہ سوال میں میری طرف اشارہ ہے
    -----------------------------------------------
    اپ کی اس بات سے مجھے ایک پرانا دوست یاد آگیا ہے
    جس نے کبھی جذبات مے اکر ہمے ایک قصہ اس طرح بڑھا کر سنایا کے اس قصے مے
    کراچی کی سبزی مندی ، پٹھان کی مزدا وین ، مسافروں کا لڑکنا ، کلابازیاں کا ذکر تھا
    اب جب بھی کوئی مندرجہ بالا الفاظ استعمال کرتا تو اس دوست کو شک محسوس ہوتا کے یہ میرے اس بہادری کے قصے کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں

    Posted 5 months ago on 05 Dec 2012 8:31 #

RSS feed for this topic

Reply »

You must log in to post.