ایک اندازے کے مطابق پاکستان سے ہر ماہ ایک نہ ایک ہندو خاندان کسی نہ کسی سبب بھارت منتقل ہو رہا ہے۔ منتقل ہونے والے خاندان اپنی منتقلی کی وجہ پاکستان میں ان کے جان و مال کو درپیش خطرات بتاتے ہیں۔
بھارت منتقلی میں ضلع جیکب آباد کے ہندو گھرانوں کی اکثریت ہے۔ ضلع جیکب آباد میں اکثر ہندو گھرانے لاقانونیت کا شکار رہتے ہیں۔ لوٹ مار، ہندوؤں کے گھروں پر ڈاکہ زنی اور ان کے بچوں کا اغوا ضلع جیکب آباد میں ایک معمول بن گیا ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/01/110129_politician_flees_to_india_as.shtml