وہی روایتی الزام تراشیاں اور اتحاد سازی - کیا خان صاحب سیاست میں کوئی تبدیلی لا سکیں گے
==============================================
http://www.jang.net/urdu/update_details.asp?nid=128563
ڈیلس /ٹیکساس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سابق صدر پرویز مشرف کے درمیان آئندہ انتخابی اتحاد سے متعلق مثبت پیش رفت شروع ہوگئی ہے، جس میں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پیرس کے میئر اور سابق صدر پرویز مشرف کے خاص دوست ڈاکٹر ارجمند ہاشمی اہم کردار اداکررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گذشتہ دنوں جب یہاں اپنی پارٹی کے جلسے میں شرکت کیلئے ڈیلس آئے تھے تو رات جلسہ کے فوراً بعد وہ اپنے ایک دوست ڈاکٹر زئی کے ہمراہ یہاں ڈیلس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خاص دوست اور پیرس کے میئر ڈاکٹر ارجمند ہاشمی کے گھر گئے تھے جہاں پر ان کو رات کے کھانے کیلئے مدعو کیا گیا تھا ،وہیں ان کے گھر پرقیام بھی کیا۔ اس سلسلے میں جنگ/جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر سابق صدر پرویز مشرف کے دست راست میئر ڈاکٹر ارجمند ہاشمی نے عمران خان سے اپنی ملاقات کی تصدیق کی تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے کہ عمران خان نے ان کے گھر پر قیام کیا تھا جبکہ ڈاکٹر ارجمند ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان کے گھر سے عمران خان اور پرویز مشرف کے درمیان فون پر بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔