PKPolitics Discuss » Current Issues

عمران خان کا ون ملین ڈالر مین اعظم خان سواتی

(26 posts)
  1. blacksheep
    Member

    اسلام آباد (رؤف کلاسرا اور ارشد شریف) بجپن میں آپ میں سے بہت سارے لوگوں نے سکس ملین ڈالر میں ایک فلم دیکھی ہوگی جو 70sن کی دہائی میں امریکہ میں ایک مقبول سریز تھی اور مسلسل چار سال تک چلتی رہی۔ ہمارے پاس چھ ملین ڈالر مین ٹائپ کوئی کہانی تو نہیں لیکن ہمارے پاس ایک پاکستانی میڈ ’ ون ملین ڈالر مین‘ کی کہانی ضرور ہے، جس کی رابن ہڈ ٹائپ سخاوت کے چرچوں نے آج سے دس سال قبل خبیر پختون خواہ کے ضلع مانسہرہ کے ایک علاقے اگی میں دھوم مچا دی تھی۔
    ہمارے پاکستانی جعلی ون ملین ڈالر مین امریکہ سے نئے نئے پلٹ کر آئے تھے اور ان دنوں ملک میں جنرل مشرف نئے نودولتی سیاستدانوں کی ایک نئی پود پیدا کرنے کی فیکڑی پر کام کر رہے تھے اور اس سلسلے میں پورے ملک میں ضلعی نظام متعارف کرایا جارہا تھا ۔ ہمارے یہ جعلی ون ملین ڈالر مین بھی یہ سوچ کر امریکہ سے اپنے وطن تشریف لئے آئے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ بھی سیاستدان بن کر اپنے ملک اور قوم کی خدمت کریں اور اس نیک کام کا آغاز وہ اپنے علاقے اگی سے کرنا چاہتے تھے کیونکہ تاریخ میں ہوتا آیا ہے کہ اپنے لوگوں کی لاشوں پر اپنے قد بڑے کرنا قدرے آسان کام ہوتا ہے۔
    ہمارے اس جعلی ون ملین ڈالر مین کی قسمت عروج پر تھی کہ انہی دنوں ان کے علاقے میں سیلاب آگیا جس میں بہت سارے لوگ بے گھر ہوگئے۔ لوگ سیلاب میں ڈوب رہے تھے لیکن ہمارے اس ون ملین ڈالر مین کی قسمت ابھر رہی تھی۔ ماوزے تنگ نے کہا تھا کہ بحران کو موقع میں بدل دو۔ یوں ہمارے اس ون ملین ڈالر مین نے بھی یہ کہاوت پڑھ رکھی تھی اور انہوں نے بھی اس انسانی بحران سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا اور پھر انہوں نے وہ کرتب دکھایا کہ آج ہم دس سال بیٹھے ان کی وہ کہانی سنا رہے ہیں۔ اس خط میں اور کیا کچھ انہوں نے لکھا ہے اس کی تفصلات تو ہم آپ کو بعد میں بتائیں گے ۔ پہلےِ پہلے آپ اس ون ملین ڈالر مین کی کہانی سن لیں۔
    ون ملین ڈالر مین کی کہانی کچھ اس طرح شروع ہوتی ہے کہ 23 جولائی دو ہزار ایک پورے مانسہرہ ڈسٹرکٹ میں ایک ہنگامہ مچ گیا کہ امریکہ پلٹ اعظم خان جنہیں علاقے کے لوگ ڈالر مین کے نام سے جانتے ہیں، نے دادر کے علاقے میں ہونے والی ایک ٹریجڈی کے متاثرین کے لیے ایک ملین ڈالر کا نوٹ عطیہ میں دیا تھا ۔ جی ہاں ایک ملین ڈالر کا نوٹ ۔ آپ یقنیا پوچھیں گے کہ دینا بھر میں سو ڈالر سے بڑا نوٹ نہیں ہے تو پھر یہ ایک ملین ڈالر کا نوٹ ؟ جی ہاں ایک ملین ڈالر کا نوٹ۔
    دادر کے علاقے میں آفت آنے کے بعد وہاں کے مقامی باشندوں کی بحالی کے لیے ضلعی انتطامیہ نے مختلف اقدامات لینے شروع کر دیے تھے۔ جولائی 23, 2001 کو جب سول ایڈمنسٹریشن ریلیف اور ریسکو کام میں مصروف تھی کہ ایک مولانا نذیر اپنے ساتھ بہت سارے لوگوں کے ہمراہ پہنچے اور انہوں نے وہاں موجود انتظامیہ کے افسران کے سروں پر ایک بم گرایا کہ Oghi علاقے کے ایک رہنے والے باشندے اعظم خان نے ایک ملین ڈالر کا نوٹ عطیہ کے طور پر دیا تھا۔ یہ بہت بڑی خبر تھی کہ کسی عام شہری نے ایک ملین ڈالر کا عطیہ دیا تھا جو کہ سیلاب زدہ لوگوں کے لیے تھا۔ اس معاملے کو فوری طور پر فوجی کمانڈنٹ جے ایل اے، شنکیاڑی کے علم میں لایا گیا جو اس وقت سارے ریسکیو آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
    ہر طرف ہلچل مچ گئی کہ کوئی شخص ایک ملین ڈالر کا نوٹ عطیے میں دے رہا تھا۔ لوگ ریسکیو آ پریشن بھول گئے۔ فوری طور پر کمانڈنٹ نے ایک ہنگامی میٹنگ بلا لی جس میں کمشنر، ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنر اور مقامی لوگوں کے علاوہ میڈیا کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔کمانڈنٹ نے ایک چار رکنی کمیٹی بنائی جس کے ذمے یہ کام لگایا گیا کہ وہ یہ ایک ملین ڈالر کا نوٹ ان سے لے کر اسے اپنے حفاظت میں لیکر اسے سرکاری اکاونٹ میں جمع کرائیں۔ اس کمیٹی میں میڈیا کے ایک نمائندے کو بھی شامل کیا گیا۔ کمانڈنٹ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ یہ ایک ملین ڈالر کا نوٹ کو مانسہرہ لے جایا جائے گا اور ایک بھاری فوج کی نفری اس کے ساتھ حفاظت کے لیے بھیجی جائے گی۔ ایک سرونگ آرمی میجر زرداد کے ذمے یہ کام لگا یا گیا کہ وہ ایک ملین ڈالر کا نوٹ لے کر ایک فوجی دستہ کی قیادت کرتے ہوئے اس نوٹ کو بحفاظت مانسہرہ چھوڑ آئیں گے۔
    یوں میجر صاحب باقاعدہ اپنی ایک گارد لے کر شہر گئے تاکہ کوئی حملہ کر کے ان سے وہ نوٹ نہ چھین کر لے جائے اور بے چارے سیلاب زدگان بھوکے مر جائیں گئے۔ جب یہ ایک ملین کا نوٹ مانسہرہ پہنچ گیا تو اگلے دن اسے نیشنل بنک کی مین برانچ میں جمع کرا دیا گیا تاکہ اسے کیش کرایا جا سکے ۔ کمال اس بنک میجنر کا دیکھیں کہ اسے بھی علم نہ تھا کہ ایک ملین ڈالر کا کوئی نوٹ نہیں ہوتا اور انہوں نے بھی اسے جمع کر کے اس کی رسید بھی باقاعدہ جاری کر دی۔ اگلے دن کور کمانڈر کو بھی اس ایک ملین ڈالر کے عطیے کے بارے میں بتا دیا گیا جب وہ دادر میں ایک بریفنگ میں شریک تھے۔
    اسی دن ہی کور کمانڈر نے گورنر سرحد کو بھی اس ایک ملین ڈالر کے عطیے کے بارے میں بتا دیا۔
    اس اثناء میں یہ بات میڈیا کے زریعے پھیل چکی تھی جب کہ عطیہ دینے والے اعظم خان کا کہیں اتہ پتہ تک نہ تھا۔ اس کے گھر پر سرکاری اہلکار بھی بھیجے گئے لیکن اس کی کہیں سے کوئی خبر نہ ملی۔ ہوم سکریٹر ی نے ڈپٹی کمشنر کو فون کر کے پوچھا کہ عطیہ دینے والا خود کہاں ہے۔ اس پر اعظم خان کی تلاش پھر شروع ہو گئی اور اس دو دن تک پوری ضلعی انتطامیہ ڈھونڈتی رہی۔ آخر تیسرے دن پچیس جولائی کو اعظم خان نے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی کہ اس نے جو نوٹ دیا تھا وہ جعلی تھا اور وہ نوٹ بچے کھیلنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
    اس پر پوری انتظامیہ شرمندہ ہوگئی کہ ان کے ساتھ اتنا بڑا مذاق کیا گیا تھا۔ اس پر ایک انکوائری کا حکم دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے پچیس جولائی دو ہزار ایک میں یہ ساری تفصیلات لکھ کر ہوم سیکریٹری سرحد کو بھیجیں اور اس خط کی کاپی انہوں نے ملٹری سکریٹری گورنر صوبہ سرحد، پراؤیٹ سکرئٹری چیف سکریٹری کے علاوہ تمام سول ، پولیس اور فوج کے اعلی حکام کو بھیجیں۔ اب آگے تاریخ خاموش ہے کہ کیسے اعظم خان نے پولیس اور فوج کو رام کر کے اپنے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہونے دی اور کیسے ایک ملین ڈالر کا جعلی نوٹ عطیہ میں دے کر بھی صاف بچ نکلے۔ شاید انہوں نے بعد میں یہ ایک ملین ڈالر کا اس دفعہ اصلی نوٹ مولانا کی پارٹی کو چندہ دے کر پہلے سینٹ کی سیٹ خریدی اور پھر وزیر بھی بن گئے۔
    اس فراڈ کا پتہ چلتے ہی ڈپٹی کمشنر نے ایس پی مانسہرہ کو حکم دے دیا تھا کہ وہ اعظم خان کے خلاف کارروائی کریں۔ تاہم ہماری تفتیش کہتی ہے کہ اس طرح کا کوئی پرچ درجہ نہیں ہوا کیونکہ ایک ماہ بعد ہماری ’ون ملین ڈالر مین‘ مانسہرہ کا ناظم بن چکا تھا اور اب وہی ایس پی ان کا ماتحت تھا جس کو ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔ سنا ہے کہ اس ایک ملین ڈالر جعلی نوٹ کے بعد ان کی اتنی مشہوری ہوئی کہ کچھ دنوں بعد وہ ناظم کے عہدے پر فائز تھے کہ مانسہرہ کے لوگوں کو اس سے بہتر ماڈرن لیڈر کون مل سکتا تھا جو امریکہ سے یہ سیکھ کر آیا تھا کہ کیسے جعلی ڈالروں سے لوگوں کی خدمت کرنی ہے۔
    تاہم ہمارے ون ملین ڈالر مین نے ہماری مشکل آسان کردی ہے کہ انہوں نے یہ سارا فراڈ کیا اور بچ بھی نکلے۔ اپ سکرین پر ایک فوٹو ملاحظ فرمائیں جس میں اعظم خان سواتی اس وقت کے کور کمانڈر جنرل احسان کو بیس لاکھ روپے کا پے آڈرر پیش کر رہے ہیں۔ سنا ہے کہ فوج نے ان سے چیک لینے سے انکار کر دیا تھا کہ کہیں یہ بھی جعلی نہ نکلے اور انہیں کہا گیا کہ وہ پے اڈرر دیں گے۔ شاید یہ وہ بیس لاکھ روپے وہ قیمت تھی جو اس ون ملین ڈالر کے خلاف کوئی ایکشن نہ کرنے پر ادا کی گئی تھی کیونکہ اس کے بعد تاریخ خاموش ہے کہ ہمارے اس جعلی ون ملین ڈالر مین کا کیا بنا۔ ہاں اس قوم کو مبارک ہو کہ ایک نیا لیڈر ضرور مل گیا۔
    تاہم یہ کہانی سنانے کی پاداش میں ہمیں اس کہانی کے مرکزی کردار جسے ہم ون ملین ڈالر سمجھتے ہیں سابق وزیر سینٹر اعظم سواتی نے ایک خط لکھا کر بھیجا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم یہ کہانی دراصل زرداری، گیلانی اور کاظمی سے پیسے لے کر لوگوں کو سنا اور پڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے تمام الزامات سے انکار کیا اور کہا کہ یہ ان کے خلاف سازش ہے اور اس طرح کی رپورٹ دس روپے میں باآسانی بنائی جا سکتی ہے۔ اس سازش کا پتہ چلانے کے لیے ہم نے اس کہانی کے ایک اور مرکزی کردار مولوی نذیر سے رابط کیا تو انہوں نے اسے کنفرم کیا اور ساتھ ہی پوری کہانی سنائی کہ کیسے اعظم سواتی نے کس طرح وہ جعلی نوٹ ان کو عطیے کے طور پر پیش کیا تھا اور بعد میں کیسے ضلعی انتظامیہ کو ساتھ ملا کر وہ صاف بچ نکلے بلکہ وہ مانسہرہ کے ضعلی ناظم بن گئے اور جو ڈٖپٹی کمشنر اور ایس پی ان کے خلاف کاروائی کا ارادہ رکھتے تھے، وہ الٹا ہمارے اس ون ملین ڈالر مین کے ماتحت بن گئے۔
    کہاں کا فراڈ اور کہاں کی سزا
    تاہم پاکستان آرمی کو اس بات کا دکھ تھا کہ ان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا تھا۔ اس کے بدلے میں اعظم سواتی نے بیس لاکھ روپے کا پے اڈرر اس وقت کے کورکمانڈر جنرل احسان الحق کو پیش کیا ( جنرل احسان بعد میں ڈی جی آئی ایس آئی بنے تھے)۔ بیس لاکھ روپے کے اس عطیے کے بعد پاک فوج نے ہمارے اس ون ملین ڈالر مین کے ضلعی ناظم بننے کی راہ ہموار کی۔ پاک فوج کو سیلاب متاثرین کے لیے بیس لاکھ روپے مل گئے اور ہمارے ون ملین ڈالر مین ضعلی ناظم اور پھر سینٹر اور پھر وزیر بن گئے۔
    ان تمام واقعات کی تصدیق کے لیے جب ہم نے مولوی نذیر سے بات کی تو ان کی باتوں نے تو ہمارے ہوش اڑا دیے۔ ملاحظ فرمائیں اس شو کی ویڈیو کلپ کہ انہوں نے ہمارے اسے جعلی ون ملین ڈالر مین کے بار ے میں کیا کہانی سنائی۔
    ہارے یہ قابل احترام جعلی ون ملین ڈالر مین آج کل ہمارے تبدیلی کے نئے ہیرو عمراں خان کے ساتھ ان کے ہراول دستے میں شامل ہیں۔ اس سے پہلے مولانا کے کندھوں پر سوار ہو کر وہ برسوں گیلانی حکومت میں وزرات کے مزے لیے اور اب ملک میں انقلاب لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ہمیں کوئی شک نہیں کہ وہ اس ملک میں انقلاب اور تبدیلی لے آئیں گے کیونکہ اگر وہ ایک ملین ڈالر کا جعلی نوٹ دے کر ناظم سے سینٹر اور پھر وزیر بن سکتے ہیں تو انقلاب بھلا کس بھاؤ بکتا ہے۔ان کے بارے ہی شاید کسی دل جلے شاعر نے کہا تھا کہ
    ان کے بارے ہی شاید کسی دل جلے شاعر نے کہا تھا کہ
    رند کے رند بھی رہے اور جنت بھی ہاتھ سے نہ گئی
    ( یہ شو رؤف کلاسرا اور ارشد شریف نے دنیا ٹی وی پر پیر کو پیش کیا۔ اس پروگرام کا سکرپٹ رؤف کلاسرا نے لکھا تھا)۔
    مکمل پروگرام ملاحظہ کریں

    http://www.youtube.com/watch?feature=player_embedded&v=bpoVMzzGjC0

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 1:34 #
  2. blacksheep
    Member

  3. bsobaid
    Member

    Atleast he did not print his photo on the million dollar note.

    This sounds unreal. How can a high ranking army person not know about million dollar bill?

    Pretty amazing.

    Mujhay lagta hai kahein quaid.e.azam kee tarah khotay sikko kaa rona rotay hoey hee iss jahan se naa chalay jaey..laikin kahan quaid aur kahan confused naive ik...zameen aur aasman

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 3:24 #
  4. Bawa
    Member

    کردار کشی کا انتہائی جاہلانہ پروگرام

    کیا بلین ڈالروں میں کھیلنے والی حکومت یا فوج نہیں جانتی تھی کہ میلین ڈالر کا نوٹ نہیں ہوتا ہے

    کیا بنک کا مینجر بھی جاہل تھا جو نہیں جانتا تھا کہ ڈالر کا بڑا نوٹ کونسا ہے؟

    اعظم سواتی ایک ملین ڈالر کا نوٹ جیب میں ڈالے پھر رہا تھا اور وہ اسے غیر قانونی طریقے سے ملک میں لے آیا تھا؟

    بنک مینیجر بھی فدو تھا جس نے نوٹ لیکر بنک میں جمع کر لیا اور اپنی مین برانچ کو اطلاع نہیں کی

    کیا ایک ملیں ڈالر اتنی بڑی رقم تھی کہ اسے لانے کے لیے ملٹری کا دستہ بھیجنا پڑا؟

    جب اعظم سواتی کا ویڈیو انٹرویو کیا گیا تو مولوی نزید کا ٹیلی فون پر کیوں انٹرویو لیا گیا؟ صاف ظاہر ہے کہ اسکا چہرہ کیمرے کے سامنے آئے گا اور چہرے کے اتر چڑھاو سے پتہ چل جائے گا کہ وہ جھوٹ بھول رہا ہے

    اعظم سواتی نے یہ اس ڈونیشن کے اعلان کے لیے مولوی نذیر کو کیوں منتخب کیا؟ یہ مولوی نذیر کہہ رہا ہے کہ اس ڈونیشن کو میڈیا نے بھی نشر کیا اور پورے پاکستان میں خبر پھیل گئی. کیا اس خبر کے نشر ہونے اور پورے پاکستان میں پھیلنے کا کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے؟

    اگر یہ اتنا بڑا ڈرامہ تھا تو دس بارہ سال یہ واقعہ کبھی سامنے کیوں نہ آ سکا؟

    وف کلاسرہ یوسف گیلانی کا خاص ٹاوٹ ہے. اس نے اتنی بودی کہانی حکومت کی مدد سے تخلیق کی ہے اور یہ اعظم سواتی کو حکومت کی کرپشن سے پردہ اٹھانے کی سزا ہے

    یہ کہانی لکھنے والا اور اس تھریڈ کو پوسٹ کرنے والا اپنی جاہلیت کی انتہا پر ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ دوسرے لوگ بھی انکی طرح ہی جاہل ہیں اور عقل سے پیدل ہیں جو اس طرح کی فضول کہانیوں کو سچ من لیں گے

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 3:38 #
  5. bsobaid
    Member

    Bawa yeh waqiaa pathanoo kay ilaqay mein hoaa thaa, kia pata sach hee hoo...

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 3:45 #
  6. Bawa
    Member

    عبید میاں

    ایسا نہیں ہو سکتا؟ اور پھر بقول مولوی نذیر یہ خبر میڈیا پر بھی نشر ہوئی اور سارا ملک جانتا ہے. کبھی کسی نے ایسی کوئی بات نہیں سنی

    ملٹری کا دستہ، بنک کا مینیجر اور حکومت سب جاہل تھے اور پھر ایک ہفتے بعد اس نے خود ہی بتایا کہ وہ ڈرامہ تھا

    اگر وہ ایک ملیں ڈالر کا جعلی نوٹ بنک میں جمع کروایا گیا تھا تو اسکا ریکارڈ ہوگا

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 4:01 #
  7. blacksheep
    Member

    میرا تو ہنس ہنس کے برا حال ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اتنی چٹ پٹی خبر بڑے عرصہ بعد پڑھنے کو ملی ہے۔۔۔۔۔۔۔ کچھ شکوک و شبہات تو مجھے بھی ہیں مگر دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
    اور جہاں تک ملین ڈالر بل کی بات ہے تو دنیا میں بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ملین ڈالر کا بھی نوٹ ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ گوگل پر صرف اتنا لکھیں کہ

    Is there a million

    گوگل کا سرچ انجن آپ کا جملہ خود ہی مکمل کردے گا۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر اتنے لنک سامنے آجائیں گے جس میں لوگ پوچھ رہے ہوں گے کہ ملین ڈالر کا بل ہوتا ہے یا نہیں۔۔۔۔۔۔ اس پر تصویر کس کی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
    مگر جو بھی ہے بڑی مزیدار خبر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
    :-) ;-) :-)

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 4:08 #
  8. Bawa
    Member

    کھسیانی بلی کھمبا نوچے

    :wink: :wink: :) :) :D :D

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 4:16 #
  9. Bawa
    Member

    بقول چیمہ صاحب

    لا لے جوتی تے پا لے لمبیاں

    :wink: :wink:

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 4:26 #
  10. zingaro
    Member

    Bilkul sahi farmaya Bawa ji .... main ye nahi kehta kay ye sab say ghatya story hay kion kay Rauf Klasra phir koi aur ghatya tareen story laa kar hamara dawa baatil kar dey ga ... lakin ye story ghatya pan ki intehaa ko zaroor choo rahi hay ... ham sab jaantey hein Azam Swati kitna parsaa hay lakin aisi bongiyaan maar kay Rauf Klasra nay saabit kar dia hay kay wo paagal honay kay bilkul qareeb hay ...

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 6:05 #
  11. Adonis
    Member

    A story by Rauf Klasra?

    Anything written by this "gentleman" can not be even worth the paper on which it is written. So it is quite funny to see that some people actually believe him.

    No wonder after being kicked out of every media group of any repute, Rauf Klasra has ended up at Dunya TV, the last refuge of all ruffians.

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 6:43 #
  12. siddiqi73
    Member

    And the most funny part is that whenever Rauf Klasra pens even a word against PML (N), Ilzami Brigade is quick to shower adulation on him and declare him to be the Dan Rather of Pakistani media.

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 7:44 #
  13. Adonis
    Member

    LoL ...

    Quite true.

    But he is a Rush Limbaugh in the guise of Dan Rather.

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 8:00 #
  14. EasyGo
    Member

    aisi bongiyaan maar kay Rauf Klasra nay saabit kar dia hay kay wo paagal honay kay bilkul qareeb hay

    =======

    اس میں پاگل پن والی تو کوئی بات نہیں
    البتہ موقع پرستی کی انتہاء ضرور نظر آتی ہے
    ایسا ہی وقت تو ہوتا ہے صلاحیتوں کے "بہترین" استمعال کا، جب انکا صحیح مول پڑے

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 8:36 #
  15. NonStopleo
    Member

    Shahbaz Sharif's two marriages were failed & he got Hamza Shahbaz from third marriage but the question is ......

    Why Hamza Shahbaz looks & sounds like Nawaz Sharif?

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 9:56 #
  16. asif65
    Member

    @NonStopleo

    I hope you are not genuin PTI supporter. I guess you are Ex Sharif League Supporter, because the dirty langauge you are using belongs to them.

    @Admin this is the third thread i am reading this post. Please take action!

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 10:08 #
  17. Adonis
    Member

    LOL ....

    If dirty language is made the criterion for ejecting people out of PTI, only one or two will be left.

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 10:13 #
  18. anasyounus
    Member

    yea and none will be left from PML-N side ;)

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 10:15 #
  19. Adonis
    Member

    PML-N never claimed to be a party of angels and never accused its loud mouthed members of belonging to other parties.

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 10:17 #
  20. asif65
    Member

    One thing is sure that he is a new member.
    NonStopleo
    PM this user

    Member Since
    January 24, 2012 (2 weeks)
    Location
    Lahore

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 11:23 #
  21. siddiqi73
    Member

    What a kinky **** this nonstopleo is. He fits the profile of a quintessential Ilzami.

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 12:37 #
  22. sjos
    Member

    میرے خیال میں اگر اعظم سواتی نے میلن ڈالر کا نوٹ دیا ہے اور بنک منجر اور ارمی تک سب بروقوف بن گیے تھے تو پھر اس سے یہ ثابت ہوتا ہے ایک ان پڑھ دیہاتی اور ایک پڑھے
    لکھے شہری میں کوئی فرق نہیں ہے یعنی گدھا اور گھوڑا ایک برابر ہیں ،
    دوسرا یہ کہ منیوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنے۔
    اور نوٹ تو نوٹ ہی ہوتا ہے اصلی ہو یا نقلی

    Posted 3 months ago on 08 Feb 2012 12:38 #
  23. qaisernadeem
    Member

    یہ ایک ملین ڈالر کا نوٹ کو مانسہرہ لے جایا جائے گا اور ایک بھاری فوج کی نفری اس کے ساتھ حفاظت کے لیے بھیجی جائے گی۔ ایک سرونگ آرمی میجر زرداد کے ذمے یہ کام لگا یا گیا کہ وہ ایک ملین ڈالر کا نوٹ لے کر ایک فوجی دستہ کی قیادت کرتے ہوئے اس نوٹ کو بحفاظت مانسہرہ چھوڑ آئیں گے

    HAHAHAAHAHAAHAHAHAHA

    This has to be the funniest story since Double Shah saga. Major Sb. kaam kaaj chor kr $1 Million ki hifazat per lag gaye.

    Why Hamza Shahbaz looks & sounds like Nawaz Sharif?

    How dare you say that? So what if he looks like Nawaz Sharif? Mian Sharif taught his sons to always share and who knows maybe Sharif brothers took it a whole new level.

    Waisay bhi aik dosray ko "Nawazna" Sharif khandan ka sheva hai!

    :)

    Posted 3 months ago on 09 Feb 2012 5:17 #
  24. If Azam Swati gives this one million dollars note to Rauf Klasra, he will write a favourable column for him.

    Posted 3 months ago on 09 Feb 2012 18:02 #
  25. Although Mr Sawati has donated fake one million dollar and real 2 million rupees,while remaining ministers,President and Prime minister even do not like to pay their taxes,but had looted the country by corruption and kick backs, donation is something else.

    Posted 3 months ago on 10 Feb 2012 11:44 #
  26. shafiq12
    member

    کھسیانی بلی کھمبا نوچے

    کھسیانی بھیڑ" میں میں " کرے .

    Posted 3 months ago on 10 Feb 2012 11:47 #

RSS feed for this topic

Reply

You must log in to post.