عمران خان - کیا مزار قائد پر فاتحہ خوانی کرکے آپکے ہاتھ ٹوٹ جاتے؟
ابھی میں فرنٹ فورم پر پی کے پولیٹشن صاحب کے کومنٹس پڑھ رہا تھا کہ
pkpolitician said:
عمران خان اور تحریک انصاف کے لیڈران کا قائد اعظم کی قبر پہ حاضر نہ ہونا افسوس ناک بات ہے۔ جب قائد کے مزار کے پاس جلسہ کرنے کا ڈھونگ رچایا تھا تو وہاں حاضری دینے میں کیا ٹانگیں ٹوٹ جانی تھیں۔ ہمارے موجودہ سیاسی لیڈران کو قائد اعظم سے کتنی محبت ہے اس کا اندازہ ان کے قول و فعل کے تضاد سے لگایا جا سکتا ہے
کتنے افسوس کی بات ہے کہ قائد اعظم کے پیروکار ہونے کے دعوے دار جلسہ کرنے تو بھاگے بھاگے مزار قائد پر گئے تھے لیکن انہیں قائد اعظم کے یوم ولادت پر انکے مزار پر جا کر انکے لیے فاتحہ خوانی کرنے کی توفیق نہ ہو سکی. سب سے زیادہ افسوس مسلم لیگ میں ایک طویل عرصۂ گزارنے والے جاوید ہاشمی پر ہے
کیا مزار قائد پر فاتحہ خوانی کرکے تحریک انصاف کے نام نہاد لیڈروں کے ہاتھ ٹوٹ جاتے یا طالبان ناراض ہو جاتے؟