سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم سمیت ہم خیال پارلیمنٹرینز کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
لاہور (نمائندہ جنگ،آن لائن) سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم سمیت سندھ سے تعلق رکھنے والے 9 پارلیمنٹرینز نے مسلم لیگ ق ہم خیال چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ ہم خیال کے صدر ارباب غلام رحیم گروپ سے مذاکرات مکمل کر لئے ہیں۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ ہم خیال کے مذاکرات کامیاب ہوگئے،مسلم لیگ ہم خیال سندھ سے تعلق رکھنے والے9ارکان پارلیمنٹ نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا،شمولیت کا باقاعدہ اعلان آج (جمعرات کو )کیا جائیگا،تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی اور مسلم لیگ ہم خیال سندھ کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے،مذاکرات کے بعد ایک سینیٹر،3ارکان قومی اسمبلی اور5ارکان صوبائی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جن میں سندھ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ہم خیال کے سینیٹر غفار قریشی،3ایم این ایز کش چند پروانی،ذکاء اللہ،غلام حیدر،ارکان صوبائی اسمبلی عبدالرزاق، ارباب ذوالفقار، نزہت پٹھان ،چیتن مل اور سابق وزیراعلیٰ اور ایم پی اے غلام ارباب شامل ہیں،یہ ارکان باضابطہ تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان آج حیدرآباد میں پریس کانفرنس میں کریں گے