تھائی لینڈ پہنچنے کے بعد محبوب عالم نے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) میں، مہاجر کی حیثیت حاصل کرنے کی درخواست دی۔ انہوں نے بتایا کہ ادارے نے، اُن سمیت کم سے کم دو سو اسی پاکستانی احمدیوں کو مہاجر کی حیثیت دینے کے لیے خصوصی شناختی نمبر جاری کر رکھے ہیں۔
یو این ایچ سی آر کی بنکاک میں ترجمان کِٹی مکینزی کے مطابق مہاجر کی حیثیت کے طلبگار لوگوں کی درخواستیں منظور ہونے کے بعد انہیں یورپ اور امریکہ سمیت ایسے ملکوں میں بھیجا جاتا ہے جنہوں نے یو این ایچ سی آر کے 1951 کے معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں اور مہاجروں کو جگہ دینے پر رضامند ہو جاتے ہیں۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/02/110213_thailand_ahmadi_si.shtml