PKPolitics Discuss » Current Issues

[closed]

نوازکی جرنیل سے ملاقات پر ہاشمی نے پارٹی چھوڑی

(1 post)
  1. rangbaaz
    Member

    ’نوازکی جرنیل سے ملاقات پر ہاشمی نے پارٹی چھوڑی‘
    Published on 24. Dec, 2011

    اسلام آباد (ٹاپ سٹوری آن لائن سپیشل) مسلم لیگ نواز میں ضمیر کی آواز سمجھے جانے والے جاوید ہاشمی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے لیڈر نواز شریف نے سپریم کورٹ میں منصور اعجاز کی متنازعہ میمو پر پٹیشن دائر کرنے سے پہلے اس واقعہ میں اہم کردار ادا کرنے والے ایک سینئر فوجی اہلکار سے ملاقات کی تھی۔ جاوید ہاشمی اپنی قربانیوں کے باوجود پارٹی قیادت کی سرد مہری سے خائف تو تھے ہی لیکن اس مبینہ ملاقات نے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا۔

    ملتان میں جاوید ہاشمی کے قریبی ذرائع نے ٹاپ سٹوری آن لائن کو بتایا ہے کہ جاوید ہاشمی کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ سپریم کورٹ جانے سے ایک ہفتہ قبل نواز شریف کی جاتی عمرا رائے ونڈ میں ’میمو گیٹ‘ کے حوالے سے متنازعہ ہوجانے والے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار سے ملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے حکومت کو میمو معاملہ پر آزادانہ تحقیقات کے لیے اپنی طرف سے ہی دی گئی دس روزہ ڈیڈ لائن کو نظر انداز کرتے ہوئے پٹیشن دائر کردی۔

    ____________________

    .رائے ونڈ پیلس میں ’پی‘، ’پی‘ اور ہاشمی کی بغاوت

    ____________________

    ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز شریف کچھ روز قبل مسلم لیگ نواز کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق کے گھر موجود جاوید ہاشمی کو منانے گئیں تو انہوں (ہاشمی) نے ان کے شوہر کی فوجی افسر سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے دور میں فوج پر تنقید کرنے کی پاداش میں جو چھ سال سخت ترین حالات میں جیل کی صعوبتیں برداشت کیں وہ اس لیے نہیں تھیں کہ پارٹی قیادت اقتدار کے شارٹ کٹ کے لیے انہیں قوتوں کے ہاتھوں کھیلنا شروع کردے۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نے نواز شریف اور مذکورہ فوجی افسر کے درمیان ملاقات کی تردید نہ کی۔

    جاوید ہاشمی نواز شریف کی حالیہ دنوں میں اعجاز الحق اور خیبر پختوخواہ کے سیف اللہ برادرز سے ملاقاتوں سے بھی خوش نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ پابند سلاسل تھے تو یہ صاحبان مشرف کے ساتھی بنے اقتدار کے مزے لوٹ رہے تھے۔اس سے پہلے جاوید ہاشمی کو توقع تھی کہ انہیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنایا جائے گا لیکن نواز شریف نے اس حوالے سے چوہدری نثار علی خان کا انتخاب کیا ۔

    جاوید ہاشمی جنوبی پنجاب کی محرومیوں پر بھی کھل کر بولتے ہیں جو شریف برادرزکو سخت ناپسند تھا۔ حال ہی میں جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی میں سرائیکی صوبے کے حق میں تقریر کی تو اگلے ہی دن نواز شریف کے رشتہ دار اور خاص آدمی سمجھے جانے والے ایم این اے عابد شیر علی نے قومی اسمبلی میں ہی تقریر کرتے ہوئے پنجاب کی تقسیم کی بات کرنے والوں کے ہاتھ کاٹنے اور زبان کھینچنے کی دھمکی دے کر ایک طرح سے جاوید ہاشمی کو ’شٹ اپ‘ کہا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ عابد نے یہ تقریر نواز شریف کے کہنے پر ہی کی تھی۔ یاد رہے کہ نواز شریف سرائیکی صوبے کی مخالفت اور بہاولپور صوبے کی حمایت کرتے ہیں۔

    http://www.topstoryonline.com/javed-leaves-party-on-nawaz-meeting-generals

    ------------------------------------------------------------


    Closed by Moderator

    Similar topic(s) already exists.Post it there

    Posted 5 months ago on 24 Dec 2011 21:58 #

RSS feed for this topic

Topic Closed

This topic has been closed to new replies.