اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے اور نگراں حکومت کیلیے متفقہ طور پر سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد کا نام بطور وزیراعظم تجویز کیا گیا ہے۔
نگراں وزارت عظمٰی کیلیے جسٹس ناصر اسلم زاہد کا نام اپوزیشن کی طرف سے تجویز کیا گیا تھا جس پر ذرائع کے مطابق اتفاق کرلیا گیا ہے۔
http://urdu.dawn.com/2012/12/01/government-and-opposition-agrees-on-justice-zahid-as-caretaker-prime-ministe/