PKPolitics Discuss » Current Issues

پاکستان فوج کا پتلی تماشا

(2 posts)
  1. پاکستان فوج کا پتلی تماشا

    ہر دور میں ہماری فوج ایک نۓ انداز میں اپنی رعایا کی "خدمت" میں پیش پیش رہی ہے.ایوب خان کی محصور جمہوریت سے شروع ہو کر ظالم ضیاء کے اسلامی نظام سے ہوتے ہوے مغرور مشرّف کی خودکش دکان سے تو ہم سب مستفید ہو چکے ہیں. لیکن اب ڈھاکہ کے بھگوڑوں کا ایک نیا پتلی تماشا شروع ہو چکا ہے. لگتا ہے کہ پیلز پارٹی اور اس کی ہمنوا کمزور کٹھ پتلیاں بہت پہلے ہی سے اپنی ڈوروں کا دوسرا سرہ بخود سازشوں کے شہر پنہچا چکی ہیں. ماہِر تبصرہ نگاروں کی یہ بات درست ثابت ہو رہی ہے کہ اب فوج سامنے تو نہیں آے گی لیکن درحقیقت حاکم وھی ہو گی- اس پرانے کھہیل کا نیا عنوان "تم کھاؤ ارب ہم لیتے رہیں گے کھرب" تجویز کیا گیا ہے. ایک اور بات بھی عیاں ہے کہ اس کھیل میں رائیونڈ اور لاہور کی سرکار کا کوئی حصّہ نہیں ہو گا. عوام کے کیڑے مکوڑے اس ناٹک کو نظر انداز کرتے ہوے اپنی روزی کی قطاروں، بجلی کے بلوں اور رواں بول چال کے آلات میں الجھے رہیں گے.

    Posted 1 year ago on 24 Jul 2010 18:04 #
  2. Anwer Kamal
    Member

    ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی
    جو چاہے سو آپ کرے ہے ہم کو عبث بدنام کیا

    Posted 1 year ago on 24 Jul 2010 19:47 #

RSS feed for this topic

Reply

You must log in to post.