اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کے بارے میں رپورٹ جاری کردی ہی، جس کے مطابق پاکستان میں 30لاکھ نئی نوکریوں کی ضرورت ہے جبکہ فی کس آمدنی میں بھی کمی ہور ہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے اور بے روزگاری کی شرح13فیصد ہی،18فیصد عوام غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار گر رہی ہی‘ سیکورٹی مسائل‘ سیاسی تناو معیشت کی بہتری میں رکاوٹ ہیں۔ پاکستان میں کاروبار کے نامناسب حالات ہیں ،بے روز گاری کی شرح 13 فیصد جبکہ18 فیصد لوگ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔نوکریوں کی تعدادمیں اضافہ نہیںہو رہا جبکہ پاکستان کو 30 لاکھ نئی نوکریوں کی ضرورت ہے۔1990ءمیں جی ڈی پی کی شرح 5 فیصد تھی جو گر کر 2.5 فیصد ہو گئی۔رپورٹ میں توانائی کے شعبے میں سبسڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سارک ممالک میں بھارت‘ سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال سے پیچھے ہے اور اگلے مالی سال کے بجٹ کے لیے دیے گئے ا عدادوشمار کو عالمی بینک نے غیر حقیقی قرار دے دیا ہے ،حکومت نے بجٹ خسارے میں کمی کے لیے زیادہ شرح سود پر قرض لیا اور مہنگائی میں اضافہ کیا۔
http://www.jasarat.com/unicode/detail.php?category=3&newsid=71307