پاکستان کی 97 ارب ڈالر کی رقم سوئس بینکوں میں پڑی ہے
Last Updated On 18 September,2011 About 4 hours ago
سوئس بینک کے ایک ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستان کی97 ارب ڈالر کی رقم پڑی ہے۔
سوئس بینک کے ڈائریکٹرکے مطابق پاکستانی غریب ہیں لیکن پاکستان غریب نہیں کیونکہ پاکستان کے 97 ارب ڈالر کی رقم سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں ڈپازٹ ہیں اگر اس رقم کو استعمال کیا جائے تو پاکستان جیسا ملک اس رقم سے 30 سال کے ٹیکس فری بجٹ بنا سکتا ہے،تمام پاکستانیوں کو 6 کروڑ ملازمتیں دی جا سکتی ہیں،کسی بھی دیہات سے اسلام آباد میں تک چار رویہ سڑکیں تعمیر کی جا سکتی ہیں،500 سوشل پراجیکٹس کو ہمیشہ کے لئے فری بجلی سپلائی کی جا سکتی ہے ،پاکستان کا ہرشہری 60 سال کے لئے ماہانہ 20 ہزار تنخواہ حاصل کر سکتا ہے اور پاکستان کو کسی عالمی بینک یا آئی ایم ایف کی جانب دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
Source
