پنجاب سے ناراضگی کیوں؟
گزشتہ پینسٹھہ سالوں کے دوران پنجاب سے آخر ایسی کون سی غلطیاں ہوئیں یا پنجاب نے ایسی کون سی نا انصافیاں کی ہیں دیگر صوبوں کے ساتھہ جو دیگر صوبے پنجاب سے ناراض رہتے ہیں؟
بعض لوگ تو مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا ذمہ دار بھی پنجاب کو ہی ٹہراتے ہیں، کیا واقعی پنجاب ہی مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا ذمہ دار ہے؟
کیا پاکستان دوسرے صوبوؓ سے کماتا ہے اور سارا پیسہ پنجاب خاص کر سینٹرل پنجاب کے اوپر خرچ کردیا جاتا ہے؟
آج کل سرائیکی صوبے کی آوازیں بھی بلند ہورہی ہیں، کیا پنجابی سرائیکیوں کا بھی استحصال کر رہے ہیں؟
کیا بیوروکریسی اور فوج میں پنجابیوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے کیا پنجابی بولنے والے میرٹ کے بجائے کوٹہ سسٹم کی بنیاد پر یا محض پنجابی ہونے کی وجہ سے سلیکٹ کئے جاتے ہیں؟
یہ سوالات کرنے کا مقصد یہاں لسانیت پھیلانا نہیں ہے بلکہ پنجاب سے ناراضگی کی اصل وجوہات جاننا ہے۔ یہ دھاگہ کھولے کا خیال آج کل دوبارہ کالا باغ ڈیم ایشو کے منظر عام پر آنے کے بعد آیا۔ سندھہ اور خیبر پختنخواہ تو کالا باغ ڈیم پر اعتراضات اٹھاتے ہیں تو ساتھہ میں کہتے ہیں کہ نوشہرہ ڈوب جائے گا یا دریائے سندھہ خشک ہوجائے گا وغیرہ وغیرہ وہاں بلوچستان بھی محض پنجاب دشمنی میں کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرتا ہے۔ تو سوچا کیوں نہ یہاں بحث کی جائے کہ پنجاب سے ناراضگی کیوں؟ جانا جائے کہ وہ کیا وجوہات ہیں جس وجہ سے دیگر صوبے کے لوگ پنجاب سے ناراض رہتے ہیں۔