1971 Bangalis were called Indian Agent
1991 Mohajirs were called Indian Agent
2010 Balouch are called Indian Agent
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/03/100330_baloch_students_punjab.shtml
پنجاب میں زیر تعلیم بعض بلوچ طلباء نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے ساتھی پنجابی طالب علم انہیں غدار اور ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ ہونے کے طعنے دیتے ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد واقعات سے دلبرداشتہ ہوکر بعض بلوچ طلباء نے تعلیم کا سلسلہ ہی منقطع کردیا ہے۔
پنجاب میں زیر تعلیم دو طلباء نورا بلوچ اور علیم بلوچ سے کنگ ایڈرویڈ میڈیکل کالج کے باہر ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کالج یا ہوسٹل کے اندر ملاقات سے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ اگر انہیں انٹرویو دیتے ہوئے دیکھ لیا گیا تو ان کا جانی یا تعلیمی نقصان ہوسکتا ہے۔
طلباء نے بتایا کہ ملتان فیصل آباد اور ساہیوال میں گذشتہ چند ہفتوں کےدوران بلوچ طالبعلموں کو تشدد کانشانہ بنایا گیا ان پر فائرنگ کی گئی۔
پنجاب کے مختلف اداروں میں زیر تعلیم بلوچ طلباء نے اپنے بچاؤ کے لیے بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی پنجاب بنائی ہے جس کے پلیٹ فارم سے وہ متعدد احتجاجی مظاہرے کرچکے ہیں۔
نورا بلوچ بی ایس سی کے طالبعلم اور ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ہیں ان کےبقول ایکشن کمیٹی کے کم از کم پانچ سو بلوچ طلبہ ان سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی دو مہینے قبل سب سے پہلے ساہیوال کے ٹیکنیکل کالج میں بلوچ طلباء پر حملہ ہوا اور پانچ طالب علم زخمی ہوئے۔ تین ہفتے بعد ملتان کے ٹیکنیکل کالج میں بلوچ طلباء پر تین حملے ہوئے جس میں دس طلباء شدید زخمی ہوئے۔ اس کے چند روز بعد فیصل آباد میں بلوچ طلباء پر دو حملے ہوئے جن میں سات بلوچ نوجوان زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا فیصل آباد میں بلوچوں پر فائرنگ بھی کی گئی۔
طالب علم نورا بلوچ کا کہنا ہے کہ انہیں بلوچستان میں پنجابی اساتذہ کے قتل کی وجہ سے انتقامی کارروائی کانشانہ بنایا جاتا ہے حالانکہ وہ اس معاملے میں بے قصور ہیں۔