میں اسٹیبلشمنٹ کے کسی بندے کیخلاف نہیں ہوں، تحریک انصاف کے لاہور کے جلسے میں لوگ اسٹیبلشمنٹ لے کر نہیں آئی تھی - نواز شریف
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=582530
آٹھ ماہ پہلے میں نے لکھا تھا کہ
حقیقت یہ ہے کہ اس گیم پلان کا مقصد نواز شریف کو ہرانا یا عمران خان کو وزیر اعظم بنانا نہیں ہے بلکہ نواز شریف کو اسٹبلشمنٹ کے قدموں میں جھکانا ہے جو بظاہر بہت ہی مشکل نظر آتا ہے. نواز شریف کو اسوقت عوام کے علاوہ سعودی عرب کی مکمل پشت پنائی حاصل ہے اور پاکستانی اسٹبلشمنٹ نواز شریف کو ایک حد سے زیادہ تنگ کرکے اور اقتدار کی سیاست سے باہر کرکے سعودی عرب کی ناراضگی مول نہیں لے سکتی
http://pkpolitics.com/2011/04/22/enter-the-midwife-haroon-rasheed/
وہ کام جو آٹھ ماہ پہلے ناممکن نظر آتا تھا لگتا ہے اب سعودی عرب کے تعاون اور اسٹبلشمنٹ کی محنتوں سے ممکن ہوگیا اور اسٹبلشمنٹ نواز شریف کو اپنے قدموں میں جھکانے میں کامیاب ہو گئی
یہ نہایت ہی افسوسناک خبر ہے - کاش نواز شریف اپنی اصولی سیاست پر قائم رہتے اور اسٹبلشمنٹ اور پی پی پی کو ناکوں چنے چباتے پر مجبور کرتے
حالات کے قدموں پہ قلندر نہیں گرتا
ٹوٹے بھی جو تارا تو زمیں پر نہیں گرتا
گرتے ہیں سمندر میں بڑے شوق سے دریا
لیکن کسی دریا میں سمندر نہیں گرتا