@ expakistani
بھائی جی بالکل درست کہا ہے آپ نے
اس سے قطعا انکار نہیں کہ اب تک پاکستان میں منتخب یا غیر منتخب سیاسی لوگوں نے فوجی جرنیلوں کے بوٹوں کو چمکایا ہے. ان میں بھٹو سے لیکر زرداری تک اقتدار حاصل کرنے والے اور عمران خان کی طرح اقتدار کے خواہشمند سبھی لوگ شامل ہیں
اگر عمران خان نے بھی فوجی بوٹ ہی چمکانے ہیں تو پھر اس میں اور دوسروں میں کیا فرق ہے؟ اگر اس نے پرانے اور مخلص کارکنوں کو پیچھے دھکیل کر نئے شامل ہونے والے شاہ محمود قریشیوں کو ہی نوازنا ہے تو پھر انقلاب کونسا؟ اگر انہی لٹیروں ڈاکوؤں کو ٹکٹ دینے ہیں تو پھر عوام کیا توقعات رکھیں؟
ویسے بھی فوجی کبھی سویلین کو فری ہینڈ نہیں دے سکتے کیونکہ وہ اپنی ایمپائر کو کسی قسم کے خطرے سے دوچار نہیں کر سکتے
کبھی کبھی عمران خان کی طرف توجہ جاتی ہے لیکن پھر مایوسی ہوتی ہے کیونکہ ممکن نہیں ہے کہ وہ کوئی تبدیلی لا سکے اور اس بدگمانی کی ٹھوس بنیاد ہے
شاید کبھی عوام اپنے حقوق کے لیے آٹھ جائیں لیکن ابھی اسکے کوئی اثار نہیں ہیں
Posted 5 months ago on 10 Dec 2011 5:58
#