PKPolitics Discuss » Current Issues

’الطاف کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں‘

(9 posts)
  1. EasyGo
    Member

    سندھ ہائی کورٹ میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں گذارش کی گئی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف دہشت گردی پھیلانے کے الزام میں مقدمات درج کیے جائیں۔
    آفاق احمد نے جمعے کے روز ذاتی طور پر یہ درخواست عدالت میں جمع کرائی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انیس سو چھیانوے میں حقیقی کے مرکز بیت الحمزہ پر جو حملہ ہوا تھا جوائنٹ انٹروگیشن میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کے کہنے پر یہ حملہ ہوا تھا۔
    آفاق کے مطابق اس حملے کا دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور جو مطلوبہ افرد ملک میں موجود نہیں ہیں، ریڈ وارنٹ جاری کرکے انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے اور انہیں شامل تفتیش کیا جائے۔
    حقیقی کے سربراہ نے پیپلز پارٹی کے باغی رہنما ڈاکٹر ذوالفقر مرزا سے رابطوں کا اعتراف کیا ہے اور بتایا کہ ان کے دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی رابطے ہیں۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/rolling_news/2011/11/111111_afaq_mqm_altaf_rh.shtml

    Posted 6 months ago on 11 Nov 2011 15:21 #
  2. EasyGo
    Member

    کوئی نہ کوئی تو اشارہ کرتا ہی ہوگا جو تھوڑے تھوڑے دنوں کے بعد آفاق احمد عظیم لیڈر کے خلاف بولنا شروع ہو جاتے ہیں آج ایک لایو چینل کو تو اچانک روک کر آواز بند کرنا پڑی کیونکہ آفاق بھائی، الطاف بھائی کو کھلی کھلی سنانا شروع ہوگیے تھے

    Posted 6 months ago on 11 Nov 2011 15:22 #
  3. Yes and why not. However, in fact it is not going to happen as long as Zardari, a curse on Pakistan who represents Bhutto legacy that has been a curse in itself on Pakistan, by being present/influential on PakPolitics. Not until he is done with his time and meets his fate as a western stooge.

    Posted 6 months ago on 11 Nov 2011 15:55 #
  4. karim
    Member

    ایم کیوایم کی مثال اس گدھے کی سی ہے جس پر زرداری سوار ہو کر اپنے پانچ سال مکمل کرنا چاہتا ہے۔ یہ گدھا کبھی کبھی بیچ راستے میں رک جاتا ہے جس پر زرداری کو اسے گاجر دیکھانی پڑتی ہے۔ گاجر کو دیکھتے ہی یہ گدھا پھر سے بھاگنا شروع کردیتا ہے۔

    زرداری کے ہاتھ میں ایک چھڑی بھی ہے جو اس وقت زرداری کے کام آتی ہے جب یہ گدھا گاجر کو پانے کی حوس میں بھاگ بھاگ کر تھک جاتا ہے۔ اس وقت زرداری زور سے یہ چھڑی گدھے کی پیٹھ پر مارتا ہے جس سے یہ گدھا درد کے خوف سے پھر سے بھاگنا شروع کردیتا ہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ گاجر اور چھڑی کا کھیل آخر کب تک چلتا ہے۔ اور یہ کہ آیا زرداری اس گدھے پر بیٹھ کر اپنی منزل تک پہنچتا ہے یا گدھا منزل سے پہلے ہی گاجر کو پکڑنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

    Posted 6 months ago on 12 Nov 2011 7:23 #
  5. Dusky
    Member

    تو آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں، ایم کیوایم پاکستان ہے اور زرداری امریکا؟

    Posted 6 months ago on 12 Nov 2011 7:39 #
  6. karim
    Member

    Dusky,

    جی ہاں! بدقسمتی سے مشرف اور زرداری نے مل کر گذشتہ دس برسوں سے پاکستان کا بھی یہی حال کر رکھا ہے

    Posted 6 months ago on 12 Nov 2011 7:45 #
  7. expakistani
    Member

    @Sharif Aadmi
    and you think mods reads such warnings?

    Posted 6 months ago on 12 Nov 2011 7:46 #
  8. Dusky
    Member

    @Karim

    گزشتہ دس سال ؟؟ گویا شریف، بنظر اور ضیاء کے دور میں تو دودھ کی نہریں بہ رہیں تھیں؟

    Posted 6 months ago on 12 Nov 2011 7:50 #
  9. karim
    Member

    Dusky

    دودھ کی نہریں تو نہی بہہ رہی تھی لیکن اس وقت پاکستان میں اتنی ہمت اور جرات تھی کہ عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کر سکتا تھا۔ اب تو یہ حال ہہ کہ اغیار کی فوجیں ہمارے گھروں میں گس گئیں اور ہمارے یہ جمہوریت زدہ حکمران اس وقت نہ صرف لوٹ مار اور بندر بانٹ میں مصروف رہے بلکہ اغیار کے ان ناپاک عزائم میں انکا بھرپور ساتھ بھی دیا۔

    Posted 6 months ago on 12 Nov 2011 8:17 #

RSS feed for this topic

Reply

You must log in to post.