کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو وکٹ کیپر کامران اکمل اور باؤلر رانا نوید الحسن کے بارے میں مبینہ سٹے بازی میں ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کیے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے وائس آف امریکہ کونام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خصوصی طور پر بتایا کہ اگرچہ کامران اکمل اور رانا نوید کے نام ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 30ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں تاہم انھیں حتمی 15رکنی فہرست میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حالیہ دورہ آسٹریلیا میں مسلسل کیچ گرانے اور رن آؤٹ کے مواقع ضائع کرنے پر وکٹ کیپر کامران اکمل کی کارکردگی پر جانب سے تنقید کی جارہی تھی۔ یہاں یہ امر بھی دلچسپی کا باعث ہے کہ ان دونون کھلاڑیوں کو حال ہی میں دبئی میں انگلستان کے خلاف منعقدہ ٹونٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے قریبی ذرائع نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ چونکہ کامران اکمل کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات میں یہی وجہ ہے کہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے 30ممکنہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمدکے ساتھ ذوالقرنین حیدر کو بھی اضافی وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل رکھا گیا گیا ہے۔
http://www1.voanews.com/urdu/news/sports/pcb-matchfixing-27feb10-85664927.html