Just watched speech by Altaf Hussain about Dr. Afia. The Speech looks like written by Mullah Umar. What Happened to him? He converted to Taliban?
لیکن بعض تجزیہ کاروں کے خیال میں ایم کیو ایم کے امریکہ مخالف احتجاج کا محرک صرف ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ ہی نہیں ہے۔ سینئر تجزیہ کار بابر ایاز کا کہنا ہے کہ ‘الطاف حسین نے حال ہی میں یہ کہنا شروع کیا ہے کہ ان کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش ہورہی ہے پھر لندن میں پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل ہوئے جہاں وہ بالکل محفوظ سمجھے جاتے تھے تو میرے خیال میں یہ ساری چیزیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی نظر آتی ہیں۔’
سینئر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ ’اسکاٹ لینڈ یارڈ کو اب تک لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے متعلق کوئی واضح ثبوت تو نہیں ملے ہیں لیکن برطانوی حکام سے منسوب جو خبریں آرہی ہیں وہ ایم کیو ایم کی مخالفت میں آرہی ہیں۔ پھر برطانیہ اور امریکہ کا بڑی قریبی تعلق ہے اور اس خطے میں دونوں ملکوں کا بڑا کردار ہے۔ اسی لیے میرا خیال ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت امریکہ کے خلاف مقبول عام سیاسی مؤقف اختیار کرنے پر مجبور ہوئی ہے‘۔
For complete story see link :
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/09/100929_mqm_aafia_analysis.shtml