میں گزرے کئی مہینوں سے دیکھ رہا ہوں کہ اس ویبسائیٹ کے صفہ اول پر اسلام کے خلاف بڑا گند بکا جا رہا ہے لیکن ویبسائیٹ والے آنکھیں بند کیے ہوے ہیں .
ایک دوسرے کی ماؤں بہنوں کو گالیاں دینے کے بعد اب صرف ایک مذھب ہی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن کوئی بھی اس بات کو روکنے کے لئے تیار نہیں.
مذہبی بحث صرف مذہبی فورم پر ہی اچھی لگتی ہے جہاں ہر کوئی اپنے مذھب ( اسلام، ہندو ازم، بدھمت) یا دوسرے کسی بھی مذھب پر بات کر سکتا ہے. اگر آپ کو جماعت اسلامی، جماعت علما اسلام یا اور کوئی مذہبی پارٹی نہ پسند ہے تو آپ اس پر بحث کرنے کی بجاۓ اسلام کو گالی کیوں دے رہے ہیں؟
میں خوامخواہ کسی بھی مذہب کا مزاق اڑانے کے خلاف ہوں لیکن جس طرح کی گھٹیا حرکات اگلے صفحے پر ہو رہی ہیں وہ انتہائی گھٹیا ہیں. اور ان کو بند ہونا چاہئے. ہم سب مسلم لیگ، پی پی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی ، ایم کیو ایم کو پسند نہ پسند کر تے ہیں اور اس پر بحث بھی کرتے ہیں ؟
لیکن اپنی ناکامی کی وجہ سے ہم ہندو ازم ، بدھمت یا عیسایوں کو گالیاں دے کر کیا حاصل کر لیں گے؟
اس ویب سائیٹ کے زماداران کو بھی شرم آنی چاہئے جو صرف پیسا کمانے کے لئے ایسی گھٹیا حرکتوں کو گوارہ کر رہے ہیں.
http://pkpolitics.com/2011/10/19/visitors-views-news-%e2%80%93-october-20113/#comment-407023