مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ایاز امیر کہتے ہیں ’ہمارے لیڈروں نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا اور اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات کی خاطر ایسے کام کرتے ہیں کہ پوری قوم کو برسوں تک بھگتنا پڑتا ہے۔‘
ایاز امیر نے کہا ’حکومت کا کہنا ہے کہ (میمو سے) قومی سلامتی خطرے میں پڑگئی ہے۔ اسامہ بن لادن پانچ سال تک ایبٹ آباد میں رہا تب قومی سلامتی خطرے میں نہیں پڑی؟ باقی دہشت گردی کے نام، جہاد کے نام پر ہم نے اپنا ستیاناس کرلیا اس سے ہماری سلامتی خطرے میں نہیں پڑی؟ منصور اعجاز کی جانب سے فائنینشل ٹائمز میں لکھے جانے والے مضمون کو پتہ نہیں کیوں اتنی اہمیت دی جارہی ہے۔ یہ بڑی فضول اور حیران کن بات ہے۔‘