یہ ایک ایسا ملک جس میں حالیہ سیلاب کے دوران اسی لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہوں، جس کا ایک بڑا حصہ قیامت سے پانیوں کے زیر آب آیا ہوا ہو اور ساٹھ لاکھ لوگ فوری امداد نہ ملنے کی صورت میں پھوٹ پڑنے والے ممکنہ وبائي امراض اور بھوک کے مارے موت کی نوبت تک آن پہچنے ہوں۔ ایسے ملک کے وزیر خارجہ ایسے ہی نادار لوگوں کے خرچے پر اپنے آدھ درجن کے قریب ’معاونین‘ کے وفد کے ساتھ نیویارک کے ایک مہنگے ترین فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کرنے آئے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/columns/2010/08/100821_qureshi_usa.shtml