Can any one translate this please! Just a short summery will do. Thanks.
سابق صدرپرویز مشر ف نے پاک بھارت صورتحال بگڑنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بیانات میں توازن لانا چاہئے ۔صدر کا کہنا تھا کہ اگربھارت سر جیکل اسڑائیک کی بات کر تا ہے تو ہم کیوں نہ وہاں سرجیکل اسٹرائیک کر دیں،ہماری قوم اور عوام نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہے ہم بھی جواب دینگے۔ امریکا روانگی سے قبل بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ امن کا ماحول بگڑنا نہیں چاہئے،ممبئی حملے سے پہلے دونوں اطراف سے اچھے تعلقات کی باتیں ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سر حد پار سے فوجی کارروائی کیلئے ہمارے دور حکومت میں کو ئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا، پاکستان کے اندر کسی بھی قسم کی کارروائی صرف پاک فوج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں ہم نے دیں دنیا ہماری حوصلہ شکنی کے بجائے حوصلہ افزائی کرے۔