@ aayelleye1
انیس سو ستر کے الیکشن پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ غیر متنازعہ الیکشن تھے جس پر کسی نے کوئی دھاندلی کا الزام نہیں لگایا
ہار تو ہار ہی ہوتی ہے - کوئی مانے یا نہ مانے
امید ہے علامہ اقبال کا خاندان اب کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے اس عظیم شخصیت کے نام پر کوئی حرف آئے
پارٹی میں شمولیت اور حمایت کی حد تک کام ٹھیک ہے لیکن خواہش ہے کہ یہ خاندان اب الیکشن لڑنے سے گریز کرے
میں یہاں بھٹو کے وہ الفاظ تحریر کر رہا ہوں جو اس نے اسوقت کہے تھے
اور جو اس خاندان کی توہین کے مترادف تھے
I campaigned for only one day in Lahore. I defeated by more than forty thousand votes Dr. Javed Iqbal the son of Allama Mohammad Iqbal.
http://www.bhutto.org/bhutto-trial-2.php
بھٹو نے گویا فخریہ کہا کہ میں نے علامہ اقبال کے بیٹے کو چالیس ہزار سے زیادہ ووٹوں سے لاہور میں شکست دی اور میں صرف لاہور میں ایک دن کے لیے گیا تھا
یہ کس کی توہین تھی؟
صرف جاوید اقبال کا نام لیا جاتا تو ٹھیک تھا لیکن اس نے علامہ اقبال کے بیٹے پر زور دیا ہے
اسی طرح پی تی آئی کا زور ولید اقبال پر نہیں بلکہ علامہ اقبال کے پوتے پر ہے
یہی وجہ ہے کہ میں نے علامہ اقبال کے خاندان کے متعلق اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ انکی عزت و وقار کا خیال رکھے گا اور اب کسی کو وہ الفاظ کہنے کی اجازت نہیں دیگا جو بھٹو نے کہے تھے
Posted 6 months ago on 08 Nov 2011 20:45
#