خواتین و حضرات ٩ جون کو حامد میر کے پروگرام میں ایک بندہ بلا وجہ عمران خان کے بارے میں غلط باتیں لکھے جا رہا تھا اور کسی نے اسے روکا نہیں جب میں نے جواب میں وہی زبان استعمال کی تو وہ بندہ میری ذات اور فیملی تک کو گالیاں دینی شروع ہوگیا . میں نے بھی جواب میں اسی کے انداز میں اسے جوا ب دیا . میں نے یہ سب اس لئے کیا کہ یہاں چپ رہنے کو دوسرے کی کمزوری سمجھا جاتا ہے.
آپ سب لوگ ہم دونوں کے کمنٹس یہاں دیکھ سکتے ہیں
http://pkpolitics.com/2011/06/09/capital-talk-9-june-2011/
اب اگر ویب سائیٹ والوں کو وہ زبان پسند نہیں تھی جوکہ کسی بھی فورم پر برداشت نہیں کی جا سکتی تو پابندی بھی دونوں پر لگتی لیکن چونکہ دوسرے موصوف کا تعلق نوں لیگ سے تھا اس لئے اس پر پابندی نہیں لگائی گئی اور مجھے اس ویب سائیٹ کے مین پیج کے کسی بھی پروگرام میں کمنٹس کرنے سے بلاک کر دیا گیا ہے.
مجھے پابندی لگانے سے پہلے کسی قسم کی وارننگ بھی نہیں دی گئی اور میرے کمنٹس بھی کسی بھی پروگرام میں نہیں جا رہے.
مین نے کیپیٹل تاک کا لنک بھی لگا دیا ہے اور میرے ساتھ غیر مہذب زبان استعمال کرنے والے کو بلاک نہیں کیا گیا ثبوت کے طور پر اس کے تازہ ترین کمنٹس کا لنک بھی لگا دیا ہے.
http://pkpolitics.com/2011/06/11/in-session-11-june-2011/#comment-380654
کیا آپ لوگ نہیں سمجھتے کہ نون لیگ کے لوگ کسی کو جتنی مرضی گندی گالیاں دے لیں تو ان کو بین نہیں کیا جاتا اور اگر کوئی نون لیگ کے مخالف اسی زبان میں بات کرے تو اسے بین کر دیا جاتا ہے.