PKPolitics Discuss » Current Issues

Shameless Aitzaz Ahsan

(45 posts)
  1. Bawa
    Member

    کچھ لوگوں کو عزت راس نہیں آتی – اعتزاز احسن ان میں سر فہرست ہے

    سپریم کورٹ کے تیرہ رکنی بنچ کے سامنے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی آئینی درخواست پر منگل کو سماعت کےدوران بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جب خلفیہ دوئم حضرت عمر سے سوال پوچھا جا سکتا ہے تو صدر جنرل پرویز مشرف عدالت میں کیوں پیش نہیں ہو سکتے

    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2007/05/070529_cj_hearing_fz.shtml

    چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ صدرآ صف علی زرداری کو سوئس اور پاکستانی عدالتوں میں مکمل استثنیٰ حاصل ہے ۔ آئین کے آرٹیکل 248کے تحت آصف علی زرداری صدر ہوں یا کوئی اور ان کو پاکستانی اور سوئس عدالتوں میں استثنیٰ حاصل ہے اور جب تک وہ اپنے عہدے پر ہیں ان کے خلاف کوئی بھی مقدمہ نہیں چلایاجا سکتا

    http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakistan-news-newspaper-daily-urdu-online/National/23-Jan-2012/77487

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 5:44 #
  2. Adonis
    Member

    Why this surprise?

    After all, he is a piplee and how honest can a piplee be?

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 5:48 #
  3. Bawa
    Member

    @ Adonis

    یہ وہ پپلیا ہے جو پی پی پی کی کشتی ڈبو کر خود بھاگ جاتا ہے

    اس نے بھٹو کو عین اسوقت چھوڑ دیا تھا جب قومی اتحاد کی دھاندلیوں پر اعتجاجی تحریک اپنے عروج پر تھی. اسی طرح اس نے بے نظیر کو بھی اسوقت چھوڑا جب اسے اسکی ضرورت تھی. زرداری کے ساتھ بھی اس نے وہی کیا تھا اور ججز بحال کروانے کے لیے نواز شریف کی گاڑی پر چڑھ گیا تھا

    اب بھی یہ گیلانی کو بچانے گیا تھا لیکن زرداری کو بھی عدلیہ کے سپرد کر آیا

    :)

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 6:01 #
  4. qaisernadeem
    Member

    LOL @Bawa

    Aitzaz Ahsan has the Midas touch with the opposite effect. No wonder Zardari sidelined him!

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 6:04 #
  5. Bawa
    Member

    @ Qaiser Nadeem

    جی ہاں

    پنجابی میں ہم اسے "ریلو کٹا" کہتے ہیں

    ریلو کٹا وہ کھلاڑی ہوتا ہے جو ہر ٹیم کی طرف سے کھیل سکتا ہے

    اعتزاز احسن وہ واحد شخص ہے جو حکومت کی طرف سے بھی کھیل سکتا ہے، فوج کی طرف سے بھی اور عدلیہ اور اپوزیشن کی طرف سے بھی

    گیلانی کیس میں اس کا پیش ہونا حکومت، عدلیہ، فوج اور اپوزیشن میں کسی مفاہمت کی طرف اشارہ کرتا ہے

    آنے والے دنوں میں یہ سب سامنے آ جائے گا - انتظار فرمائیں

    لیکن ایک بات کنفرم ہے کہ یہ شخص موقع پرست اور ناقابل اعتبار ہے اور تھوک کر چاٹنا اسکا شیوہ ہے

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 6:22 #
  6. EasyGo
    Member

    باوا جی

    ہو سکتا ہے اپنے تئیں وہ بڑے مقصد کے لئے دوغلے پن اور بے عزتی پر راضی ہو گیا ہو
    یا شک کا فائدہ بھی نہ دیں

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 6:38 #
  7. Bawa
    Member

    @ EasyGo

    بھائی جی

    وہی تو میں کہہ رہا ہوں کہ یہ شخص موقع پرست اور ناقابل اعتبار ہے

    یہ کسی بھی وقت ایک ٹیم چھوڑ کر دوسری ٹیم کی طرف سے کھیلنا شروع کر سکتا ہے

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 6:41 #
  8. anasyounus
    Member

    اب بھی یہ گیلانی کو بچانے گیا تھا لیکن زرداری کو بھی عدلیہ کے سپرد کر آیا

    Well Said Janab :)

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 6:50 #
  9. Bawa
    Member

    @ anasyounus

    اسمیں کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے - یہ اعتزاز احسن کی تاریخ ہے

    اس نے اصغر خان کے ساتھ بھی یہی تماشا کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اس نے کان سے پکڑ کر اسے تحریک استقلال سے نکال دیا تھا

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 7:09 #
  10. faisalmirza
    Member

    باوا صاحب، یہ بات کر کے گویا آپ نے دریا کو کوزے میں بند کر دیا،
    --اب بھی یہ گیلانی کو بچانے گیا تھا لیکن زرداری کو بھی عدلیہ کے سپرد کر آیا
    ---
    بہت اچھا تبصرہ کیا ہے.

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 7:12 #
  11. anasyounus
    Member

    @Bawa
    If you think what Bhutto was doing in '77 was wrong than one could say that aitizaz was right to leave Bhutto while he still was in Power, after bhutto government was toppled and PPP and bhutto were being victimized by Zia he rejoined and stood up for the party against the oppression.. Should we not give credit to aitizaz for this?

    As for Immunity, to me he seems to be very consistant, he used Article 248's clause protecting government officials in case no malafied intention is there in their orders/decisions and proved tht since Mush had malafied intention CJ's removal was invalid/unlawful, and even at that time when the question of Immunity used to be raised by Mush supporters he had the same argument that it is for criminal cases and proceedings,, for writing the letter to swiss court he was and he is of the openion tht it should be written because its been ordered by SC but he has the right to try to convince the court otherwise when ever he is given the chance .. so personally I do not see much inconsistancy here but this is just my humble openion and I am no constitution/law expert (not even a student :) )

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 7:50 #
  12. Bawa
    Member

    @ faisalmirza

    شکریہ بھائی جی

    بظاہر تو یہی نظر آتا ہے لیکن معاملہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہے

    اعتزاز احسن کی اسوقت اس کھیل میں انٹری حکومت، فوج، عدلیہ اور اپوزیشن کے درمیاں کسی "سپر این آر او" کی موجودگی کا احساس بھی دلاتی ہے

    بابر اعوان اور فیصل رضا عابدی کی اچانک خاموشی بھی بے معنی نہیں ہے

    منصور اعجاز کی پاکستان آمد صورتحال کو مزید واضح کرے گی - اگر منصور اعجاز پاکستان نہیں آتا تو ڈیل کنفرم ہے

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 7:56 #
  13. Bawa
    Member

    @ anasyounus

    ہاں - یہ درست ہے میں اعتزاز احسن کو بھٹو کی ڈوبتی کشتی سے چھلانگ لگانے پر کریدت دیتا ہوں. شاید اسی کو موقع پرستی اور بے وفائی کہتے ہیں

    اچھے وقتوں میں ہر کوئی دوست ہوتا ہے لیکن برے وقت کا کوئی کوئی دوست ہوتا ہے اور حقیقت میں دوست وہی ہوتا ہے جو ہر اچھے اور برے وقت میں دوستوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوتا ہے

    میں آرٹیکل دو سو اڑتالیس پر بات نہیں کرتا کیونکہ میں قانونی اور آئینی باریکیاں نہیں جانتا ہوں - لیکن میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اعتزاز احسن نے حضرت عمر رضی الله تعالیٰ عنہہ کی جو مثال مسلمان حکمرانوں کی عدالت انصاف میں حاضری کے لیے پرویز مشرف کے لیے دی تھی وہ زرداری کے سلسلے میں اسکی بات کیوں نہیں کر رہا ہے؟ کیا یہ منافقت کا کھلا سبوت نہیں ہے؟

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 8:10 #
  14. Bawa
    Member

    اور ڈیل کنفرم ہو گئی - حکومت کی دھمکیاں اور عدلیہ اور فوج کی خاموشی - منصور اعجاز نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 8:21 #
  15. anasyounus
    Member

    he must have been reminded by Fauzia wahab that "Hazrat Umer (RA) k daur main constitution nahee tha" :)

    you are right about "good time" and "Bad time" but what I was talking about was 'being right' and 'being wrong' and even for this I have to admit Aitizaz is no good example since he remained with Benazir's government when it was doing all the wrong stuff..

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 8:22 #
  16. jahilpakistani
    Member

    'اب بھی یہ گیلانی کو بچانے گیا تھا لیکن زرداری کو بھی عدلیہ کے سپرد کر آیا'
    بڑا ہی تاریخی فقرہ لکھا ہے باوا جی آپ نے. اس پر آپ مبارک باد کے مستحق ہیں. ویسے تمام لوگوں کو ایک نیا این آر او مبارک ہو. اس ڈیل کے تحت حکومت کو سینٹ میں اکثریت لینے، اور بجٹ پیش کرنے کی بھی مہلت مل گئی. ہو سکتا ہے کہ اسمبلیاں بشمول زرداری بھی اگست تک مستعفی ہو جائے اور نئی حکومت کی تشکیل ہو جو اگلے انتخابات کراۓ. سوئس عدالت کو خط لکھنے والا معاملہ اور میمو گیٹ صرف لچ تلنے کہ لیے تھے

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 9:19 #
  17. باوا جی سلام

    ڈیل تو ہوئی ہے لیکن میرے خیال میں وہ نواز شریف اور زرداری کے درمیان ہوئی ہے ، اور اس بات پر ہوئی ہے کہہ فوج اور خفیہ والوں کی مداخلت کا سیاسی معاملات میں ہمیشہ کیلئے خاتمہ

    ہیت مقتدرہ یعنی فوج بھی اس سے آگاہ ہے اور اسی لئے اس نے منصور ا عجا ز والا شوشہ چھوڑا تھا اور میاں صاحب کو شیشے میں اتار کر زرداری کے دل میں بد گمانی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی ، لیکن لگتا ہے کہہ اب زرداری اور میاں صاحب کے درمیان معاملات پھر سے ٹھیک ہو گئے ہیں

    اب ہیت مقتدرہ کو بھی منصور ا عجا ز والے معاملے سے کوئی خاص سروکار نہیں ہے ، اب وہ یہ چاہتے ہیں کہہ میاں صاحب اور زرداری حکومت کم از کم اس سال کے آخر تک قائم رہے اور دن بدن گندی ہوتی رہے اور سیاسی طور پر طاقتور قسم کے لوگ عمران خان کے ساتھ شامل ہوتے رہیں اور ہیت مقتدرہ اب اپنی با قائدہ سیاسی جماعت کے ساتھ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کو شکست دے اور کوئی بھی اسپر شور شرابا یا انگلیاں نا اٹھا سکے

    منصور ا عجا ز کے تلوں سے جتنا تیل ہیت مقتدرہ نے نکالنا تھا وہ نکال لیا ہے اور اسلئے اسکا کا اب پاکستان میں آنا یا نا آنا بے معنی ہے

    میاں صاحب واقعی بھولے بنے بیٹھے ہیں اور بجائے اسکے کہہ ایک زبردست قسم کی انتخابی مہم چلائیں اور عوام میں جائیں ، جلسے وغیرہ کریں اور عمرانی سونامی کے آگے بند باندھیں ، وہ پیڑوں والی لاہوری لسی پی کر سونے کو ترجیح دے رہے ہیں اور انکی آنکھ اسوقت کھلے گی جب عمران خان کی تحریک واقعی ایک سیاسی سونامی کا روپ دھار لے گی اور میاں صاحب اس سونامی میں اپنا سب کچھ گنوا کر کی تختے کے اوپر پیٹھ کر سیلابی لہروں سے اپنا آپ بچانے کے کوشش کر رہے ہونگے

    اگر بھلوال اور سرگودھا کے جلسوں نے بھی میاں صاحب کی آنکھیں نہیں کھولیں تو پھر تو میاں صاحب کا اللہ ھی حافظ ہے

    رہی بات زرداری کی تو اسکا کیا ہے اسکے پاس تو اتنی دولت موجود ہے کہہ فرانس یا امریکہ میں باقی کی زندگی عیش و عشرت سے گزار دے گا

    مجھے لگتا ہے کہہ ہیت مقتدرہ نے اعتزاز کے گھوڑے کو اسلئے میدان میں اتارا ہے کہہ اگر دو سالہ عبوری انتظام والا منصوبہ بروئے کار نا لایا جا سکا تو پھر اسکو ایک غیر جانبدار حکومتی نظام کا سربراہ بنا کر انتخابات کروائے جائیں اور عمران خان کو جتوایا جا سکے اور کوئی بھی ان انتخابات کے شفاف ہونے پر اعتراض نا کر سکے

    ف ج

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 12:42 #
  18. Bawa
    Member

    @ Allama Jahil

    علامہ جی

    اب غلطی کا احساس ہو چکا ہے اور چیخیں نکلنا شروع ہو چکی ہیں

    گیلانی بچانے گیا تھا اور زرداری کو عدلیہ کے حوالے کر آیا – اب چیخنے چلانے کا کیا فایدہ؟

    ہائے اُس زود پشیمان کا پشیماں ہونا

    کوئی منافقت سی منافقت ہے

    خود عدالت جانے سے پہلے دس ٹی وی چینلز والوں کو بلا کر تفصیلی انٹرویو دے کر گیا تھا اور دوسروں کے انٹرویو پر اعتراض کر رہا ہے

    اعتزاز احسن – شرم تم کو مگر نہیں آتی

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 14:14 #
  19. Bawa
    Member

    السلام و علیکم  جذباتی بھائی 

    آپکے کومنٹس  کا  جواب  روٹی روزی کے معاملات سے فارغ ہونے کے  بعد دونگا. تاخیر  پر معزرت 

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 16:29 #
  20. rehanahd
    Member

    Every thing has a price, it depends when u offer that... Zardari may have reached at right offer at right time......

    Posted 4 months ago on 23 Jan 2012 17:57 #
  21. qaisernadeem
    Member

    @FJ_pak

    I doubt that establishment would put all their eggs in one basket. Gillani o Babar to Shehbaz o Nisar are establishment's hedge bets against PTI.

    Imran is a wild stallion and establishment knows that if he goes berserk than it would be hard to control him hence you see Diesel et al. issuing statements against PTI and Imran just to keep him in check.

    PTI is on the rise and everyday it's picking up more steam, it's been 3 months since October 30th and it hasn't looked back against the predictions of political "pundits".

    Posted 4 months ago on 24 Jan 2012 4:29 #
  22. Bawa
    Member

    و علیکم السلام جذباتی بھائی

    این آر او تو ہوا ہے لیکن صرف نواز شریف اور زرداری کے درمیان نہیں بلکہ اسمیں دو فریق اور بھی شامل ہیں جن میں ایک فوج یا اسٹبلشمنٹ اور دوسرے جوڈیشری ہے. اسے آپ سپر این آر او کا نام دے سکتے ہیں. میری انفرمیشن کے مطابق یہ سب کچھ اسٹبلشمنٹ کی خواہش کے عین مطابق ہے

    اصل قوت یا طاقت حسب معمول فوج کے پاس ہی ہوگی

    زرداری فوج کی اطاعت کرے گا اور وہی پرانے منت ترلے جاری رہیں گے. سینیٹ کے انتخابات اپنے وقت پر ہونگے اور الیکشن ستمبر اکتوبر میں متوقع ہیں

    نواز شریف اسوقت کنفیوزڈ شخصیت ہے جو فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے اور اسکی قسمت کا فیصلہ اگلا الیکشن کرے گا

    عدلیہ، الطاف حسین اور عمران خان فوج کے پیچھے کھڑے ہیں. فوج عدلیہ، الطاف حسین اور عمران خان کے ذریعے بولے گی. تمام فریقین فوج کے ماورائے عدالت قتل اور اغواہ پر زبانیں بند رکھیں گے

    اگلے الیکشن میں پی پی پی اور نواز لیگ کے سوا سب کی سیٹیں پچاس سے کم ہونگی. حکومت بنانے اور گرانے کا بٹن فوج کے ہاتھ میں ہوگا. اعتزاز احسن اگلا وزیر اعظم بن کر سب کی نمایندگی کرے گا اور سب سے انصاف کرے گا

    میمو کیس کی طرح صدارتی استثنیٰ کا کھیل بھی بخیریت انجام پزیر ہوگا اور کسی فریق کی ہار جیت نہیں ہوگی

    زرداری بدستور صدر رہے گا

    Posted 4 months ago on 24 Jan 2012 6:56 #
  23. Bawa
    Member

    منافقت کی تمام حدیں عبور کر جانے والا – اعتزاز احسن

    تیرہ مئی دو ہزار دس

    حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرتے ہوئے سوئس کیس کھولنے کیلئے خط لکھنا پڑے گا – اعتزاز احسن

    اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری اعتزاز احسن نے کہاہے کہ حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرتے ہوئے سوئس کیس کھولنے کیلئے خط لکھنا پڑے گا . صدر آصف علی زرداری کے سوئس کیسز کی بحالی سے متعلق سوال پراعتراز احسن نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے سوئس حکام کوخط لکھ دے

    http://jang.net/urdu/archive/details.asp?nid=432613

    انیس جنوری دو ہزار بارہ

    جب تک زرداری منصب صدارت پر فائز ہیں ان کے خلاف سوئس حکام کو خط نہیں لکھا جا سکتا – اعتزاز احسن کے سپریم کورٹ میں دلائل

    وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے اپنے ابتدائی دلائل میں کہا کہ جب تک مسٹر زرداری منصب صدارت پر فائز ہیں ان کے خلاف سوئس حکام کو خط نہیں لکھا جا سکتا اور اُن کے موکل توہین عدالت کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں

    http://www.voanews.com/urdu/news/pm-court-19jan12-137643288.html

    Posted 4 months ago on 24 Jan 2012 7:26 #
  24. sultanalikhan
    Member

    It is not fair to forget all contribution of Aitaz Ahsan that he made to the welfare of Pakistan and send him to gallows just because he has taken a stand different from most bloggers here. Who knows he might turn out to be right yet again about the 248 interpretation?

    Rather than calling him a traitor we should give him benefit of doubt, and wait for final verdict from Supreme court on the issue!!!

    Posted 4 months ago on 24 Jan 2012 7:35 #
  25. scandinavian
    Member

    Benefit of doubt for AA? Also after he and NS made the deal with PPP government on behalf of all coalition parties in Gujranwala? ....re. restoration of CJP.

    Posted 4 months ago on 24 Jan 2012 11:07 #
  26. sultanalikhan
    Member

    He what? Nah, not true....

    Are we forgetting he is a stalwart of PPP, despite all the internal squabbling he still remains a loyalist of the PPP...that is the quality of the man, and I respect him for that, even though I don't scribe to all his utterances...

    No disrespect to you but I think you have stopped seeing beyond PTI flag....you know there are good people out of PTI fold too, they may differ from yours and my ideology but they are still nice, decent and sincere to their stated viewpoints!!!

    Posted 4 months ago on 24 Jan 2012 11:33 #
  27. scandinavian
    Member

    @SAK

    Nope, f.ex. I still have expectations from the likes of Kh. Saad Rafiq. Until further he seems like a decent man - though I don't always agree with him.

    AA is a different case. I think he is of the truly smart type. A person who can fool people at certain stages. That's why it's so difficult for people like you to digest anything negative about him.

    Nota has written some "nice" articles about AA:

    http://fkpolitics.wordpress.com/2011/11/27/aitzazs-latest-client-malik-riaz/

    http://fkpolitics.wordpress.com/2009/11/12/aitzaz-the-thief-of-bank-of-punjab/

    http://fkpolitics.wordpress.com/2009/11/12/aitzaz-zardari-criminal-connection/

    Posted 4 months ago on 24 Jan 2012 11:41 #
  28. sultanalikhan
    Member

    @Scand....so basically you are saying that dimwits are okay but smart people are not???

    And I am fumingly offended at your presumptuous conclusion that "That's why it's so difficult for people like you to digest anything negative about him.".....I am sure pretty soon you gonna be issuing Fatwas....

    It is this rude attitude that PTI management/workers would have to guard against, if they are to reach anywhere near their stated goals.....

    Posted 4 months ago on 24 Jan 2012 11:56 #
  29. scandinavian
    Member

    @SAk

    Cool down, my friend. No fatwa from here. I don't have any "license" for that...lol

    Nope. Dimwits are not okay and nor are people who make fool of others....like AA. I admit that he is pretty good at it and that I also have been fooled by AA.

    I was not being negative about you. I was just trying to illustrate that even intelligent people (like you) can get fooled by AA :)

    Btw.: Did you have a look at accusations against AA?

    Posted 4 months ago on 24 Jan 2012 12:15 #
  30. Bawa
    Member

    حکومت ، فوج اور عدلیہ  کن مسائل پر بات کر رہے ہیں اور یہ بات  چیت کس کے زریعے ہو رہی ہے

     

    کیا  اعتزازاحسن حکومت فوج اور عدلیہ  میں 
    دلال کا کردار ادا کر  رہا  ہے؟

    کیا  عدلیہ کتی اور چوروں سے مل چکی ہے؟  

    Posted 4 months ago on 24 Jan 2012 22:21 #
  31. Bawa
    Member

    میں  نے کہا تھا  کہ 

    این آر او تو ہوا ہے لیکن صرف نواز شریف اور زرداری کے درمیان نہیں بلکہ اسمیں دو فریق اور بھی شامل ہیں جن میں ایک فوج یا اسٹبلشمنٹ اور دوسرے جوڈیشری ہے. اسے آپ سپر این آر او کا نام دے سکتے ہیں. میری انفرمیشن کے مطابق یہ سب کچھ اسٹبلشمنٹ کی خواہش کے عین مطابق ہے

    اعتزاز احسن اگلا وزیر اعظم بن کر سب کی نمایندگی کرے گا اور سب سے انصاف کرے گا

    Posted 4 months ago on 24 Jan 2012 22:46 #
  32. sultanalikhan
    Member

    @Scand......thank you for clarifying that up....Yes, i have read those links you posted.....No one is perfect, and remember; to err is human....hope you understand that?

    Just for the sake of argument, write a name and i can scrutinize threadbare and definitely find his/her imperfection one way or the other.....again I will say give a benefit of doubt to Aitezaz Ahsan....

    Anyway, we have both expressed our viewpoints and that should be that.....no need for moving in circles!!!

    Posted 4 months ago on 25 Jan 2012 7:11 #
  33. shafiq12
    member

    to err is human....hope you understand that?

    ٹھیک کہا ہے انسانو ن سے غلطی ہوتی ہے، پر اپ تو

    Posted 4 months ago on 25 Jan 2012 7:33 #
  34. zingaro
    Member

    @Bawa ji ... meray khyal mein Aitezaz kay PM kay chances door door tak nahi hein .. lawyers movement mein jo duty us ki thi wo us nay poori kar di hoi hay. koi us kay LPG kotay kay baarey baat nahi karta. isay kehtay hein kuch lo kuch do.

    baaqi mein aap say mutfiq hoon kay aitezaz nay beysharmi ki had hi kar di .. abi tak meri nazar say nahi guzra kay kisi nay us say ye poocha hay kay janab aap to kehtay thay kay swiss govt ko khat likhna hi parey ga to raaton raat kia kaya palat hoi aur konsa qaanooni nukta aap pay naazal hova hay kay yaksar mukhtalif muaqqaf apna lia hay ..

    haqeeqat ya hay kay yahan pay aik say barh kay aik beyghairat maujood hay .. har aik bikta hay apni marzi ki keemat pay .. jitaraf nazar utha lejiay .. ullu hi ullu baithay hein .. anjaam-e-gulistaan kia hoga ...

    Posted 4 months ago on 25 Jan 2012 7:40 #
  35. EasyGo
    Member

    Bawa Ji,

    Illustration in circulation

    Posted 4 months ago on 25 Jan 2012 8:25 #
  36. sam_khan
    Member

    Aitzaz probably eyeing top slot in case if govt is dismissed.

    Posted 4 months ago on 25 Jan 2012 11:59 #
  37. Bawa
    Member

    @ zingaro

    پاکستان میں وزیر اعظم وہی بنتے ہیں جنکے دور دور تک چانسز نہیں ہوتے

    کیا کوئی کہہ سکتا تھا کہ گیلانی، شوکت عزیز، معین قریشی، بلغ شیر مزاری، مصطفیٰ جتوئی، بھٹو وغیر وغیر اس ملک کے وزیر اعظم ہونگے؟

    شیخ مجیب جیسے انتخاب جیتنے کی اہلیت رکھنے والے اس ملک کے وزیر اعظم کم ہی بنتے ہیں - جو فوجیوں کے بوت پالش کرتا ہے وہی وزیر اعظم بنتا ہے

    اسوقت بوت پالش کرنے کی دور میں عمران خان سب سے آگے ہے لیکن وہ اسوقت سب کو قبول نہیں ہے لہٰذا قرعہ اعتزاز احسن کے نام ہی نکلے گا

    Posted 4 months ago on 26 Jan 2012 4:45 #
  38. Bawa
    Member

    @ EasyGo
    Bawa Ji,

    Illustration in circulation

    ---------------------------------------

    زبردست - زبردست

    زمین چمن گل کھلاتی ہے کیا کیا؟
    بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے؟

    اقتدار کی ہڈی نظر آتی ہو تو بڑے بڑوں کا ضمیر مردہ ہو جاتا ہے

    Posted 4 months ago on 26 Jan 2012 4:51 #
  39. TanoliMns
    Member

    Bhai Boot polish kar kay dictators ki jholion main siasat seekhane walon ko hamesha shak hi rahe ga kay siasat main anay ka shayed yehi tariqa ha.

    Posted 4 months ago on 26 Jan 2012 4:55 #
  40. Bawa
    Member

    جذباتی بھائی سلام

    سپر ڈیل (این آر او) کا ایک اور ثبوت

    ان خلاف آئین الفاط کا کوئی وجود نہیں جو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے بارے میں میں نے دیئے تھے، وزیراعظم گیلانی

    اسلام آباد(نمائندہ جنگ/ایجنسیاں) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ رات گئی بات گئی‘ میمو معاملے پر فوجی قیادت کا عمل غیر آئینی نہیں تھا. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں یہ تاثر رد کرنا چاہتا ہوں کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق جو بیان تھا کہ ان کا اقدام غیر آئینی اور قواعد کے منافی تھا. ان خلاف آئین کے الفاط کا کوئی وجود نہیں جو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے بارے میں میں نے دیئے تھے

    http://jang.net/urdu/details.asp?nid=592455

    Posted 4 months ago on 26 Jan 2012 7:30 #
  41. arif786
    Member

    The thread should rather be titled ...how shameless are we ... we can only agree with you ...till u agree with us ... how myopic, baltantly prejudiced, and self deceitful are we in our point of views...

    @Easygo ...100 rupees will go a long way in filling up his, and his familys papi pait ..tsk tsk

    AA is repectful, intelligent, principled person, and Pakistanis generally, irrespective of their political affiliation have high regard for him

    Posted 4 months ago on 26 Jan 2012 8:02 #
  42. EasyGo
    Member

    عارف صاحب
    کسی کو کھانے کی بھوک ہے
    تو کسی کو شھرت و اقتدار کی
    پاکستان میں سیاست اور دھوکہ مترادف سے ہیں
    میرے خیال میں اعتزاز والے معاملے میں کچھ تو ہے
    جو باوا جی کے علاوہ بہت سے لوگ لچ تل رہے ہیں
    اس لیے تصویر کہیں سے آئ تو سوچا شیئر کردوں

    Posted 4 months ago on 26 Jan 2012 10:45 #
  43. arif786
    Member

    i thought it was serious discussion...if it si all fun n games ...to fir koi gal nai... :)

    bawaji hain khabil ihtaram ...but very rigid and opinionated in his thoughts ... does not allow reason and logic against his unfounded desperate belief system ...

    I wonder what he looks like ... probabbly haroon ur rasheed or munawwer hassan or even hyperventilating Akram Shaikh ...all fun n games ....hehe

    Posted 4 months ago on 26 Jan 2012 13:17 #
  44. Bawa
    Member

    عارف بھائی

    اتنا غصہ نہ کھایا کریں - اس عمر میں غصہ صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے - کھانے کے لیے اور بھی بہت سی چیزیں ہیں

    ویسے کیا اس ویبسائیٹ پر سنجیدہ ڈسکشن بھی ہوتی ہے؟ شاید پرانے وقتوں میں ہوتی ہوگی. تین سال سے تو میں اس ویبسائیٹ پر ہوں لیکن کبھی ایسی کوئی بات نہیں دیکھی ہے. ہر کوئی چپ چپیتے اپنے انداز میں لچ ٹلتا ہے. ہم نے شروع میں سنجیدہ ڈسکشن کرنے کی کوشش کی تھی تو پی پی پی والوں نے گالیاں لکھ لکھ کر ہر تھریڈ کا ستیاناس کر دیا تھا. ایسا ایک بار نہیں بارہا ہوا. آج تک اڈمن جی نے کسی گالیاں دینے والے کی آئی ڈی ریلیز نہیں کی حالانکہ سب جانتے ہیں کہ وہ کون تھے اور کہاں سے آئے تھے؟ اس کے بعد سوچا کہ اگر کسی کے پاس سنجیدہ ڈسکشن کرنے اور برداشت کرنے کی ہمت نہیں تو پھر ہم بھی لچ ہی تلتے ہیں. اب کوئی لچ تلنے والی بات کرنے اور ہم لچ نہ تلیں یہ ہمارے لیے کفران نعمت ہے

    تھوک کر چاٹ لینے والوں اور فوجیوں کو ڈیڈی بنانے والوں اور انکے بوٹ پالش کرنے والوں پر لچ تلنا ہمارا محبوب مشغلہ ہے

    :) :)

    Posted 4 months ago on 26 Jan 2012 13:58 #
  45. arif786
    Member

    @bawa

    ... hence proved..i was correct

    .. love light n respect ur way .... have a fab weekend ... :)

    Posted 4 months ago on 26 Jan 2012 14:08 #

RSS feed for this topic

Reply

You must log in to post.