Dear Mirza sahib
مجھے یہ لکھتے ہوئے نہایت ہی افسوس اور دکھ ہو رہا ہے کہہ پی کے پالیٹکس پر گفتگو ، موضوعات ، تبصرے اور آراء کا میعار پستی کی حدوں کو چھونے لگا ہے ، اگر آپ پچھلے دو تین مہینوں کا جائزہ لیں تو یہ حقیقت آشکار ہوتی ہے کہ ہماری ملکی سیاست اور عمومی معاشرتی رویوں کی طرح پی کے پالیٹکس پر بھی نظریات ، خیالات ، آراء ، موضوعات اور تبصرے انحطاط کا شکار ہیں
معزرت کے ساتھ ، میں اس سلسلے میں پی کے پالیٹکس کی انتظامیہ بشمول موڈریٹر صاحبان کو بھی مورد الزام ٹھہراؤں گا کہہ انہوں نے بھی گھٹیا قسم کی زبان ،گالی گلوچ ، ذاتی حملوں ، فضول موضوعات ، اور افلاس سوچ کے بارے میں آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور کچھ معاملات میں تو اسکو خاموش تائید بھی حاصل ہے ، میں کسی مثال میں نہیں جاؤں گا کہہ آپ اور باقی لوگوں کو بھی معلوم ہے کہ میں کس طرف اشارہ کر رہا ہوں
میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہہ خدارا اس صورتحال کی طرف توجہ دیں اور اسکو صحیح سمت میں لیکر جائیں ، کہیں یہ نہ ہو کہہ یہ فورم بھی صرف گالی گلوچ اور پھکڑ پن کے لئے مشہور رہ جائے اور تمام سنجیدہ اور علمی پس منظر والے اراکین آھستہ آھستہ یہاں سے چلے جائیں ہے کچھ تو یہاں سے جا بھی چکے ہیں
میں نہیں چاہتا کہہ جس فورم کو اتنی محنت و مشقت سے قائم کیا گیا تھا وہ وہ آہستگی کی موت مر جائے .
شکریہ
FJ