Important Points Of PM’s Speech At UNGA (Urdu)

وزیراعظم محمد نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے اہم نکات

وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس سے اہم خطاب کیا اور خطے کے اہم مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل بھی تجویز کئے۔ انہوں نے بہت سے عالمی امور کو بھی اجاگر کیا اور ان وجوہات کا تذکرہ کیا جو غربت، انتہاء پسندی، دہشتگردی اور عدم مساوات کا باعث بن رہے ہیں۔ وزیراعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔
٭ پاکستان دہشتگردی کا شکار بڑا ملک ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہزاروں قربانیاں دیں۔
٭ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دہشتگردی و انتہاء پسندی کے خاتمہ کے مقاصد حاصل نہیں کر لئے جاتے۔
٭ پاکستان پرامن ہمسائیگی کے اصول پر عمل پیرا ہے۔
٭ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ہمارا مشترکہ دشمن غربت ہے۔
٭ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے کشمیریوں کی شرکت ناگزیر ہے۔
٭ ہمارا اولین ہمسایہ خطے میں امن نہیں چاہتا۔
٭ جھوٹے وعدوں اور سفاکانہ مظالم نے کشمیر کی تین نسلیں اجاڑ دیں۔
٭ جنوبی ایشیاء میں امن اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
٭ کشمیر کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔
٭ سیاچن کو خالی کیا جائے۔
٭ بھارت لائن آف کنٹرول پر مکمل جنگ بندی کیلئے 2003ء کے سمجھوتے کا احترام کرے۔
٭ پاکستان بھارت کسی صورت ایک دوسرے کو جنگ کی دھمکی نہ دیں۔
٭ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
٭ پاکستان اقوام متحدہ میں جامع اصلاحات کا حامی ہے، سلامتی کونسل کو طاقتور ملکوں کا توسیعی کلب نہیں بنایا جانا چاہیے بلکہ اسے زیادہ جمہوری اورموثر بنانے کے حامی ہیں۔
٭ امن کا قیام اقوام متحدہ کا کلیدی ہدف ہے، کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل نہ ہونا اقوام متحدہ کی مستقل ناکامی ہے۔
٭ مسلمانوں کے خلاف نا انصافیوں کو ختم کرنا ہوگا، پاکستان وژن 2025ء کے ایجنڈے کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔
٭ قدرتی آفات کے شکار ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔
٭ پاک چین راہداری جنوب جنوب تعاون کی بہترین مثال ہے۔
٭ بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی متعدد بار کوشش کی۔ چاہتے ہیں دونوں ملک بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں۔
٭ داعش جیسی تنظیمیں دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔
٭ کچھ ملکوں نے عوام کے حق خود ارادیت کو کچل رکھا ہے۔
٭ ذمہ دار جوہری ملک کی حیثیت سے ایٹمی عدم پھیلائو کے حامی ہیں۔

1 thought on “Important Points Of PM’s Speech At UNGA (Urdu)

  1. Nawaz Sharif is not taken serious by International Community. Sadly PM Nawaz Sharif dosen’t live in real world – he lives in cukko land like Saudis.

Leave a Comment

+ 70 = 80